لوک سبھا کے سپیکر کا احتجاج | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان میں پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا کے اسپیکر نے اپنا آسٹریلیا کا دورہ یہ کہہ کر منسوخ کر دیا ہے کہ ائرپورٹ پر وہ جامہ تلاشی نہيں دیں گے۔ اسپیکر سوم ناتھ چیٹرجی کامن ویلتھ پارلیمنٹ ایسوسی ایشن کی ایگزیکیٹو میٹنگ میں شرکت کے لیے سڈنی جانے والے تھے۔ دلی میں لوک سبھا اسپیکر کے دفتر نے بی بی سی سے کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مسٹر سومناتھ چٹرجی نے آسٹریلیا ائرپورٹ پر سخت سکیورٹی چیکنگ سے نہ گزرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسپیکر سوم ناتھ چیٹر جی نے کہا ہے کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے اور اس کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ہونے پر بھی اگر ان پر بھروسہ نہیں کیا جاتا ہے تو وہ آسٹریلیا اس وقت تک نہیں جائیں گے جب تک انہیں سکیورٹی چیکنگ کے عمل سے مبرا قرار نہیں دیا جاتا‘۔ مسٹر چیٹرجی نے کہا ’میرے ملک کا وقار داؤ پر ہے اور میں اس پر سمجھوتے کے لیے تیار نہیں ہوں اور میں وہاں نہ جانے کو ترجیح دونگا‘۔ اسپیکر نے کہا ہے ’جب تک ہم ایک دوسرے کا احترام نہیں کریں گے اس وقت تک ہمارے رشتے بہترنہیں ہو سکتے، یہ اور تکلیف دہ بات ہے کہ کامن ویلتھ ملک ایک رکن ملک کے ساتھ یہ کر رہے ہیں‘۔ مسٹر چیٹرجی منیلا میں انٹر پاریلیمنٹری یونین کی میٹنگ میں شرکت کے لیے گئے ہوئے ہیں اور وہیں سے وہ کامن ویلتھ پاریلمنٹ ایسوسی ایشن کی ایگزیکیٹو میٹنگ میں شرکت کیلئے سڈنی جانے والے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||