BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 March, 2005, 02:22 GMT 07:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت کی نیم کے جملہ حقوق پر جیت
نیم مسواک
بھارت میں نیم کی مسواک صدیوں سے استعمال ہو رہی ہے۔
بھارت نے امریکہ کے ساتھ دس سال کی مقدمہ بازی کے بعد نیم کو دوائیوں میں استعمال کرنے کا بھارتی حق منوا لیا ہے۔

یورپین پیٹنٹ آفس (ای پی او) نے 1995 امریکی محکمہ زراعت اور امریکی کمپنی ڈبلیو گریس کے نیم کو استعمال کرنے کے جملہ حقوق کو تسلیم کیا تھا۔

بھارت کی تین خواتین نےجن کو بھارتی حکومت کی حمایت حاصل تھی اس جملہ حقوق کے فیصلے کو چیلنج کیا۔ بھارت نے اپنے دلائل میں کہا ہے کہ وہ برصغیر میں لوگ صدیوں سے نیم کے درخت کو دوا کے طور پر استعمال کرتے آ رہے ہیں۔

امریکہ کی طرف سے نیم کے جملہ حقوق محفوظ کرانے پر ساری دنیا میں احتجاج کیا گیا اور اس کو حیاتیاتی چربہ سازی کے نام سے تعبیر کیا گیا۔

بھارت اس سے پہلے بھی امریکہ کمپنیوں کی طرف سے باسمتی چاول اور ہلدی کے جملہ حقوق محفوظ کرانے پر بھی کامیاب قانونی چارہ جوئی کر چکا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد