BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 December, 2004, 15:27 GMT 20:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت کی ٹاپ 10 ماڈلز

News image
وہ فیشن فلور پر لہرا کر چلتی ہیں تو نوجوانوں کےدلوں کی دھڑکنیں تھم جاتی ہیں ۔ نامور کمپنیوں کے اشتہارات کے لۓ جب وہ پروڈکٹ کی نمائش کرتی ہیں تو ان کے نام پر کمپنیاں کروڑوں کا کاروبار کرتی ہیں ۔

گلیمر کی اس دنیا کا اصول ہے کہ وہ ہمیشہ نۓ اور تروتازہ چہرے کو مقام دیتا ہے لیکن اس دنیا میں ایسی کئی ماڈلز ہیں جن کا جادو برسوں تک سر چڑھ کر بولتا ہے اور اس میں بھارت کی ان ٹاپ ماڈلز کا شمار کیا جا سکتا ہے جن کا آج بھی سکّہ چلتا ہے جس میں شیتل ملہار اور ٹینوورگیز سر فہرست ہیں۔

1994 میں شیتل نے فیمینا مس انڈیا کا تاج پہنا ، تب سے اب تک کوئی نیا چہرہ کوئی انکی شہرت اور ڈیمانڈ کے آڑے نہیں آسکا ۔ جنوبی ممبئی میں کپڑوں کےمشہور شوروم " شیتل " کی آج بھی وہ ریمپ ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک اطالوی سے شادی کر لی ۔

ماڈلنگ کی دنیا میں ٹینو ورگیز کی آمد نے ہنگامہ برپا کر دیا " مونٹے کارلو " میں دنیا کی بہترین ریمپ کا خطاب جیتنے کے بعد یورپ میں ماڈلنگ کے لۓ دروازے کھل گۓ ۔ لیکن 13 سال کی عمر سے فیشن کی دنیا میں قدم رکھنے والی دیاندرا سورس آج اشتہاری کمپنیوں کے لۓ ان کا پسندیدہ چہرہ ہے۔

دینش سوٹنگس ، ٹپس انڈ ٹوز ، وی آئی پی بنیان ، ملبیری ، کے ساتھ وہ کئی میوزک ویڈیو میں بھی کام کرتی ہیں۔

بجاج اسکوٹر ، ٹاٹا انڈیکہ ، سیم سنگ ، پروڈکشن ، بریٹینیہ زپ سپ جیسے اشتہارات کی ماڈلنگ کرنے والی حسینہ کوئی اور نہیں فلیوئر زیویئر ہیں ۔

جہاں ہر ماڈل فلموں میں کام کرنے کی حتمی خواہش ہوتی ہے وہیں اسکے برعکس زیویئر کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے آدتی گوئر یکر "مسز انڈیا ورلڈ " کا خطاب جیتنے والی پہلی ماڈل تھیں ۔ اس کے بعد یہ مقابلہ ہر سال ہونے لگا۔

نیلی آنکھوں والی آدیتی پیشہ سے ڈاکٹر ہیں اور ایک ماں بھی لیکن اسی طرح چست اور سلم بھی ہیں۔ نپور اور توپور چیٹر جی دونوں بہنیں اپنی خوبصورتی کے لۓ مشہور ہیں ۔ دیپکا پڑوکرت ، کینڈس ینٹو ، کیرل گریشز ، جیسی رندھاوا اور آنچل کمار کا اگر نام نہ لیا جائےتو فیشن کی دنیا پر لکھا گیا کوئی کالم مکمل نہیں ہو سکتا ۔ آئٹم گرل کہلانے والی نگار خان کی بہن گوہر خان بھی اپنی بہن کے نقش قدم پر چل رہی ہیں۔

فیشن اور گلیمر کی دنیا میں اپنے کو کامیاب اور اپنا مقام بر قرار رکھنا کوئی کھیل نہیں ہے اور اس کے لۓ نازک اندام بنے رہنے کے لۓ انہیں کڑی محنت کرنی پڑتی ہے اپنی خواہشات کی قربانیاں ، دنیا و دل پر کنٹرول ، ورزش کرنا ان کے معمولات میں شامل ہوتا ہے

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد