مرنے کی اجازت نہ ملنے کے بعد انتقال | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں شطرنج کے سابق چمپئن جو قانونی طور پر اپنی زندگی ختم کرنے کا حق حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے ایک ہسپتال میں وفات پا گئے ہیں۔ پچیس سالہ وینکٹیش ایک لاعلاج ذہنی مرض میں مبتلا تھے اور وہ گزشتہ سات برس سے حیدرآباد کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وینکٹیش کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ بدھ کو آندھر پردیش کی ایک عدالت نے وینکٹیش کی ایتھنیشیا یا اپنی زندگی ختم کرنے کے لیے قانونی حق کی اپیل رد کر دی تھی۔ اپیل میں انہوں نے عدالت سے اجازت چاہی چونکہ ان کا مرض لاعلاج ہے اور وہ مشین کی مدد سے زندہ ہیں اس لیے انہیں قانونی حق دیا جائے کہ وہ اپنی زندگی ختم کرسکیں اور اپنے جسمانی اعضا عطیہ کے طور پر دے سکیں۔ بھارت میں زندگی ختم کرنے کا حق غیر قانونی ہے اور مریض جسمانی اعضا کا عطیہ اسی صورت میں دے سکتا ہے جب وہ ذہنی طور پر مردہ ہو۔ وینکٹیش کی ماں نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ ان کے بیٹے کی آخری خواہش پوری نہ ہوسکی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||