سبو لکشمی انتقال کر گئیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں کرناٹک کی مشہور کلاسیکی موسیقار ایم ایس سبّو لکشمی کل مدراس کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔ انکی عمر اٹھاسی سال تھی۔ وہ 1916 میں مدورائی میں پیدا ہوئیں اور دس سال کی عمر ہی سے موسیقی کی دنیا میں آ گئیں۔ انہوں نے تامل زبان کی کئی فلموں میں بھی کام کیا تھا جن میں سے ایک فلم میرا، ہندی میں بھی ریلیز ہوئی تھی۔ انہیں اپنی زندگی میں بہت سے ایوارڈ ملے۔ ایم ایس سبو لکشمی وہ پہلی خاتون تھیں جنہیں چنائی کی میوزک اکیڈمی کا معتبر اعزاز سنگیتا کلا ندھی دیا گیا۔ 1996 میں انہیں بھارت کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ بھارت رتنا دیا گیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||