کشمیر: اننتناگ میں بم دھماکہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ اننتناگ کے علاقے میں ایک بم دھماکے میں پچیس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیس دستے پر گرنیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں عام شہری زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ دھماکہ ایک ایسے وقت ہوا جب بھارتی اور پاکستانی اہلکار بھارت اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے درمیان بس سروس دوبارہ شروع کرنے کے سلسلے میں ہونے والے مزاکرات میں ناکام رہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||