انڈیا میں موبائل گیمز کی مقبولیت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک نئی رپورٹ کے مطابق انڈیا میں موبائل فونوں پر گیم کھیلنے کا رجحان بہت مقبول ہورہا ہے۔ ان سٹار-ایم ڈی آر نامی ادارے کی طرف سے کی گئی تحقیق کے مطابق اس سال کے آخر تک موبائل گیمز اس سے ہونے والا کاروبار چھبیس ملین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ انڈیا میں پچھلے ماہ موبائل استعمال کرنے والوں میں چودہ لاکھ کا اضافہ ہوا تھا جس سے ملک میں موبائل فونز استعمال کرنے والوں کی تعداد فکسڈ فونز والوں سے بڑھ گئی ہے۔ مبصرین کے مطابق اس کی وجہ سستے موبائل ریٹس اور ملک میں موجود نوجوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے۔ رپورٹ کے مطابق سن دو ہزار نو تک انڈیا سے ہونے والا موبائل گیمز کا کاروبار کل ملا کر تین سو چھتیس ملین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ اگلےے چند برسوں میں پوری دنیا میں موبائل گیمز کی مقبولیت میں بڑے پیمانے پر اضافے کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||