BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 23 November, 2004, 06:47 GMT 11:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا کا چائلڈ جینئس

News image
شبھم کا تعلق بہار میں مظفر پور نامی ایک ایسے علاقے سے ہے جہاں کرائم ریٹ بہت زیادہ ہے۔
انڈیا کی سب سے غریب اور لاقانون ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے ایک بچے کو ایک ملک گیر کوئز پروگرام میں جیتنے کے بعد ملک کا سب سے ذہین بچہ قرار دیا گیا ہے۔

انڈیا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سولہ ہزار بچوں کے درمیان ہونے والے اس سخت مقابلے میں کامیابی کے بعد شبھم پرکار کو اب ’انڈیا کے چائلڈ جینئیس‘ کے خطاب سے نوازا گیا ہے۔

شبھم کے ماں اور باپ دونوں تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بے روزگار ہیں اور اُس نے اِس کوئز کی تیاری کے لئے مخیر رشتہ داروں اور انٹرنیٹ کی مدد سے کتابوں اور دوسری انفارمیشن تک رسائی حاصل کی۔

یہ مقابلہ جیتنے پر شبھم کو ایک گلاس ٹرافی، انسائکلوپیڈیا بریٹینیکا کی سی ڈی، ایک سونے اور چاندی کے قلموں کے سیٹ کے علاوہ دس لاکھ روپے انعام میں ملے ہیں۔

شبھم کا تعلق بہار میں مظفر پور نامی ایک ایسے علاقے سے ہے جہاں کرائم ریٹ بہت زیادہ ہے اور پولیس کے مطابق ہر چار گھنٹے میں ایک قتل کی واردات کی جاتی ہے اور ہر چھ گھنٹی میں ایک عورت کے ساتھ ریپ کیا جاتا ہے۔

شبھم کے والدین اپنے اکلوتے بیٹے کو اب دلی میں کسی اچھے سکول میں پڑھانا چاہتے ہیں جو وہ پہلے وسائل کی کمی کے باعث نہیں کرسکے تھے۔

انڈیا میں قومی ٹی وی پر نشر کئے جانے والے اس مقابلے میں سولہ ہزار بچوں نے حصہ لیا اور مختلف مراحل کے بعد آخری مرحلے میں صرف اٹھارہ بچوں نے حصہ لیا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد