عرفات کے جنازے میں لالو کی شرکت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی ایک عدالت نے ریلوے کے مرکزی وزیر لالو پرساد یادو کو مرحوم فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے جنازے میں شرکت کے لیۓ سفر کی اجازت دیدی ہے۔ یہ فیصلہ ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کی ایک مقامی عدالت میں سی بی آئی کے ایک خصوصی جج یوگیندر پرساد نے لالو پرساد کی عرضی پر سماعت کے بعد دیا ہے۔ لالو یادو کے وکیل سی آر سنہا نے انکی طرف سے عدالت میں درخواست دی تھی کہ وہ صدر عرفات کے جنازے میں شرکت کے لیۓ جانا چاہتے ہیں اس سے قبل بد عنوانی کے ایک معاملے میں لالو پرساد یادو کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا تھا اور انہیں کہا گیا تھا کہ بیرونِ ملک جانے سے پہلے انہیں عدالتی اجازت کی ضرورت ہے۔ لالو یادو عرفات کے جنازے میں ہندوستانی وفد کے ساتھ جائیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||