بھارتی ریاستوں کے لیے نئے گورنر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی حکومت نے جنوبی ریاستوں آندھرا پردیش اور تامل ناڈو کے لیے نئے گورنر نامزد کیے ہیں۔ صدر کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سشیل کمار شندے آندھرا پردیش کے نیے گورنر ہوں گے۔ سشیل کمار ریاست مہاراشٹر کے سبکدوش ہونے والے وزیر اعلٰی ہیں۔ وہ اب آندھرا پردیش میں سرجیت سنگھ برنالہ کی جگہ لیں گے۔ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صدر نے ریاست بہار اور پنجاب کے گورنروں راما جوائس اور اوم پرکاش ورما کے استعفے قبول کرلیے ہیں۔ بھارت کے وفاقی نظام میں ریاستی گورنروں کو مرکزی حکومت نامزد کرتی ہے۔ انہیں کابینہ کی ہدایت پر صدر تعینات کرتا ہے۔ اگرچہ یہ عہدہ علامتی حیثیت رکھتا ہے لیکن بگڑتی ہوئی سیاسی صورتحال میں یہ کافی اہمیت اختیار کرجاتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||