BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ویراپن پولیس مقابلے میں ہلاک
ویراپن پندہ سال سے مطلوب تھے
ویراپن پندہ سال سے مطلوب تھے
بھارتی پولیس نےمبینہ طور پر کئی جرائم میں ملوث انتہائی مطلوب ڈاکو ویراپن کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی ریاست تامل ناڈو اور کرناٹک کی سرحد پر ویراپن اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ ایک پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

تامل ناڈو پولیس کے خصوصی دستے کے سربراہ کے وجے کمار نے بتایا کہ دھرم پوری ضلعے کے پپراپٹی گاؤں میں پیر کی شب گیارہ بجے ایک مقابلے میں ویراپن مارے گئے۔

کرناٹک، تامل ناڈو اور مرکز کو ویراپن کی لگ بھگ پندرہ سال سے تلاش تھی۔

پولیس کے مطابق اس مقابلے میں ویراپن کے تین ساتھی سیتوکلی، چندرگوڑا اور گووِندن بھی مارے گئے۔

ان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال لائی جارہی ہیں۔ اس بارے میں ریاست کرناٹک کی حکومت نے ابھی کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

یاد رہے کہ ویراپن قتل کے سو سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے جن میں سے بیشتر پولیس اہلکاروں اور محکمۂ جنگلات کے افسران کے قتل سے متعلق ہیں۔

دسمبر دو ہزار دو میں انہوں نے جنوبی ریاست کرناٹک کے وزیر ایچ ناگپا کو اغوا کرکے ہلاک کردیا تھا۔ کافی بھاگ دوڑ کے بعد پولیس نے انہیں پکڑنے سے ہار مان لی تھی۔

ویراپن کرناٹک اور تامل ناڈو کی ریاستوں میں ہاتھی کے غیر قانونی شکار اور صندل کی قیمتی لکڑی کی اسمگلنگ میں بھی ملوث و مطلوب رہے تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد