BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 15 October, 2004, 09:22 GMT 14:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اینوریگزیا: خوبصورتی کے خطرات

ہندوستان میں اینوریگزیا کے بارے میں معلومات کی کمی ہے
ہندوستان میں اینوریگزیا کے بارے میں معلومات کی کمی ہے
جدیدیت کے اس دور میں آج ہر نوجوان لڑکی خوبصورت نظر آنا چاہتی ہے اور اس کوشش میں وہ کوئی بھی موقع کھونا نہیں چاہتی۔ اس کا ایک اندازہ آج ہر بڑے شہر میں بڑی تعداد میں موجود بیوٹی پارلر، فٹنس سینٹر اور ہیلتھ کلب سے لگایا جا سکتا ہے۔

ان تمام طریقوں کو آزمانے کے باوجود ’ڈائٹنگ‘ آج بھی لوگوں کی پہلی پسند ہے۔ لیکن گلیمر کی دنیا سے متاثر کچھ لوگ ضرورت سے زیادہ ’ڈائٹنگ‘ کرتے ہیں اور دبلے پتلے رہنے کے لۓ ایسی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں جس کی خبر خود انہیں بھی نہیں ہوتی ہے۔

ایسی ہی ایک بیماری ہے ’اینوریگزیا‘( anorexia) ۔ اس بیماریری کا اثرصرف جسم پر ہی نہیں بلکہ دماغ پر بھی پڑتا ہے۔ یہ بیماری عام طور پر 15 سے 20 سال کی کمسن لڑکیوں میں پائی جاتی ہے۔اس کی علامتوں کے بارے میں سائکولوجسٹ ارپتا آنند نے بتایا کہ اس بیماری کے مریض یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا وزن بہت زیادہ ہے جبکہ اصل میں ان کا وزن ضرورت سے کہیں کم ہوتا ہے اور اس وجہ سے وہ صحیح خوراک لینے میں ہچکچاتے ہیں۔

فٹنیس سنٹر اور ہیلتھ کلب کے اشتہارات آج ہر بڑے شہر کی سڑکوں پر نظر آتے ہیں جن سے متاثر ہو کر نوجوان لڑکے لڑکیاں انہیں وزن کم کرنے کا ایک آسان طریقہ سمجھتے ہیں ۔

’انوریگزیا‘ کے مریض بھی ایسے ہی سینٹرز میں وزن کم کرنے کی غرض سے جاتے ہیں۔ ہندوستان کے سرکردہ فٹنس سینٹر وی ایل سی سی کی ڈائرکٹر وندنا لوتھرا کہتی ہیں کہ اس طرح کے مریضوں کو بہت خاص گائڈینس کی ضرورت ہے اور جب ایسے مریض انکے سنٹر میں آتے ہیں تو انکوخوراک کے بارے میی صحیح جانکاری دینے کے ساتھ ہی ساتھ انہیں جذباتی طور سہارا بھی دیا جاتا ہے۔

عام طور سے فلم یا ٹی وی پر آنے والی اداکاراؤں کو لوگ اپنا رول ماڈل سمجھنے لگتے ہیں اور ذاتی زندگی میں بھی انہی کی طرح دِکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن ان ماڈلز کو بھی اپنی شکل و شبیہ برقرار رکھنے کے لۓ شدید ورزش اور ڈائٹنگ کی مدد لینی پڑتی ہے اور ایسی صورت میں وہ بھی ’اینوریگزیا‘ کا شکار ہو جاتی ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ روز ایک ماڈل کی موت سے سامنے آیا۔ اس ماڈل کی موت کی وجہ اینوریگزیا ہی تھی۔ مشہور ماڈل لکشمی رانا مستقبل کی ماڈلز کو ہدایت دیتے ہوۓ کہتی ہیں کہ دبلا پتلا دکھائی دینا فیشن انڈسٹری کی مانگ تو ضرور ہے لیکن اس بات کا بھی ہمیشہ خیال رکھنا چاہیۓ کہ صحت مند ہونا بھی اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ خوبصورت لگنا۔

یہ بیماری زیادہ تر لڑکیوں میں ہوتی ہے اور دماغی بیماری ہونے کی وجہ سے اس کے علاج میں بھی خاصہ خیال رکھناپڑتا ہے۔ علاج کے دوران مختلف پریشانیوں سے کس طرح نمٹا جاۓ؟ ڈاکٹر آنند نے بتایاکہ سب سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کے بعد مریض کی خوراک طے کی جاتی ہے اور پھر سائکولوجسٹ کی مدد سے کاؤنسلنگ کے ذریعے علاج کیا جاتا ہے۔

حد سے زیادہ کوئی بھی چیز خطرناک ہوتی ہے خواہ اس میں خوبصورت لگنا ہی کیوں نہ شامل ہو۔ ڈاکٹر ارپتا آنند کہتی ہیں کہ آپ خوبصورت تبھی لگ سکتے ہیں جب آپ صحت مند ہوں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد