ہندوستان : کرکٹ بورڈ کی لڑائی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ نےمدراس ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف سپریم میں اپیل دائر کی ہے جس میں بورڈ کے سبھی عہدیداروں کو معطل کردیا گیا تھا۔ بورڈ کے کونسل ابھی شیک منو سنگھوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مدراس ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ انکی نظر میں قانونی طور پر درست نہیں ہے۔ مسٹر سنگھوی نے کہا کہ بورڈ اس سے قطعی خوش نہیں ہے اسی لیے عدالت عظمی جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حال ہی میں انتخابات کے ذریعے نیا کرکٹ بورڈ تشکیل پایاتھا لیکن انتخابات میں ممبئی کے ایک رکن کو ووٹ دینے سے باز رکھا گیا تھا۔ اس معاملے پر کئی روز تک تنازعہ جاری رہا۔ بعد میں مدراس ہائی کورٹ میں شکایت درج کی گئی تھی کہ انتخابی عمل میں دھاندلی ہوئي ہے جس پر سماعت کے بعد عدالت نے بوڑد کے تمام عہدیداروں معطل کر دیا تھا۔ بورڈ کی منسوخی کی بعد کورٹ نے سپریم کورٹ کے ایک سبکدوش جج موہن کو عارضی طور پر بورڈ کا انتظام سنبھالنے کے لیے مقرر کیا ہے اور پندرہ دن کے اندر نۓ انتخابات کے ذریعے بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت دی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ ہفتے کے روز جسٹس موہن جب اپنی ذمہ داری سنبھالنے بورڈ کے دفتر پہنچے تو وہاں تالا لگا ہوا تھا۔ بورڈ کے معطل شدہ اراکین نہیں چاہتے کہ انکے علاوہ کوئی دوسرا کام کاج سنبھالے اسی لیے جسٹس موہن کو آفس میں داخل ہونے سے باز رکھا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں نئی اپیل سے پورا معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||