BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 08 October, 2004, 13:35 GMT 18:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سب سے قیمتی وخوبصورت کمر بند

کمر بند
اس کمر بند کی قیمت دو کروڈ 25 لاکھ روپے ہے۔
ممبئ کے مشہور جوئیلری ڈیزائنر ایشیز گروپ نے دنیا کا سب سے قیمتی کمربند تیار کیا ہے۔ اس کمربند میں دو سو کیرٹ کے آٹھ ہزار ہیرے جڑے گئے ہیں اور سجانے کے لیے مختلف رنگوں کے ایک کلوگرام سے زیادہ سونے کا استعمال کیا گیا ہے۔

ڈیزائنر ستیہ پال نے ایشینز جوئیلری گروپ کے ساتھ مل کر اسے چھ مہینے کی محنت سے تیار کیا ہے۔ اس کی نمائش پہلی بار دلّی کے ایک فیشن شو میں کی گئی جسے ماڈل اور اداکارہ پوجا بیدی نے زیب تن کیا ہوا تھا۔

اس کی قیمت دو کروڑ 25 لاکھ روپے ہے لیکن ایشینز گروپ کے چیف ایگزیکٹیو مارزن شراف کا کہنا ہے کہ یہ کمربند فن کاری کا ایک نمونہ ہے اور فروخت کے لیے نہیں ہے بلکہ نمائش کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ فن کار کی حیثیت سے ایسے فن باروں کی تخلیق سے دل کو سکون ملتا ہے۔

مسٹر شراف کا کہنا ہے کہ ایشینز گروپ خواتین کی زیبایش و آرائش کے لیے کام کرتا ہے اور اس کمر بند کے ذریعے عورت کی زندگی کے مختلف مراحل کو بطور استعارہ پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

انکا کہنا تھاکہ کمر بند ناف کی زیبائش کے لیے ہوتا ہے اور ناف زندگی کی علامت ہے کیونکہ وہیں سے نئی زندگی کی ابتداء ہوتی ہے۔کمر بند کی ڈیزائینگ اس انداز سے کی گئی ہے کہ ایک عورت کے مختلف پہلو ، جیسے اسکا بچپن، جوانی اور پھر ایک ماں کی حیثیت کی اس میں عکاسی ہوتی ہے۔

اس سے قبل اسی گروپ نے دنیا کی سب سے مہنگی ٹائی بنائی تھی جس میں ہیرے اور سو نے کا کام تھا۔ ٹائی کی قیمت بھی ایک کروڑ روپے سے زیادہ تھی۔

ایشینز گروپ ملک کے تمام بڑے شہروں میں اس نئے کمر بند کو نمائش کے لیے پیش کریگا ۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد