’بھارتی سائنسدانوں پر پابندی غلط ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کی حکومت نے امریکہ سے کہا ہے کہ دو ہندوستانی نیوکلیئر سائنسدانوں پر عائد پابندیاں ہٹا دے ـ امریکہ کا کہنا ہے کہ ان دونوں سائنسدانوں نے ایران کو انتہائی اہم نیوکلیئر ٹیکنالوجی فراہم کی تھی۔ امریکہ نے گذشتہ دنوں ہندوستان کے نیو کلیئر پاور ہاؤس کے دو سابق سربراہوں ڈاکٹر وائی پرساد اور ڈاکٹر سی سریندر پر پابندیاں کو بلیک لسٹ کر دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے سفارتی چینل کے ذریعے ان پابندیوں کی اطلاع ہندوستان کی حکومت کو دے دی تھی۔ ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ان پابندیوں کو غلط قرار دیتے ہوئے امریکہ سے درخواست کی ہے کہ وہ پابندیوں کو فوراً ہٹا لے۔ وزات خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ ان دونوں سائنسدانوں کے حوالے سے کسی طرح کے سازو سامان یا ٹیکنالوجی کی خریدوفروخت نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی کسی ٹیکنالوجی کی منتقلی عمل میں آئی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||