BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 29 September, 2004, 11:01 GMT 16:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جہیز کی مخالف خاتون ٹیکسٹ بکس میں

نشا شرما
’میں نے تو ایسا کوئی خاص کام نہیں کیا کہ میرا ذکر کورس کی کتابوں میں آئے‘
سولہ ماہ پہلے ایک جوان لڑکی بھارت کے میڈیا اور عوام کی باتوں کا موضوع بنی۔ یہ وہ لڑکی تھی جس نے اپنے منگیتر کی جانب سے جہیز کے مطالبے پر نہ صرف اسے گرفتار کروایا بلکہ اس شادی ہی سے انکار کردیا۔

بھارت میں اب چھٹے درجے کی انگریزی کی ٹیکسٹ بکس میں ایک پورا باب ہی نشا شرما کی کہانی کے لیے مختص کردیا گیا ہے۔

’جہیز کے مطالبے پر جیل‘ نامی یہ کہانی سب سے پہلے گزشتہ سال مئی میں ایک اخبار میں شائع ہوئی تھی۔

اب نشا شرما معروف کرکٹر سچن ٹنڈولکر اور خلا باز کلپنا چاولہ کی طرح بچوں کے کورس کی کتابوں میں شامل ایک اہم شخصیت بن چکی ہیں۔

دہلی کے تعلیمی شعبہ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ کتابوں میں ایسی شخصیات کا ذکر شامل کرنے سے ممکن ہے بچے انہیں اپنا آئیڈیل بنالیں۔

تاہم نشا شرما خود اس اقدام پر بہت حیران ہیں۔ ’میرا نہیں خیال تھا کہ میری کہانی بچوں کو کلاس رومز میں پڑھائی جائے گی۔ میں نے تو ایسا کوئی خاص کام نہیں کیا‘۔

نشا کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ سبق اپنے والد سے سیکھا ہے جن کا موقف ہے ’اگر کوئی غلط کام آپ دیکھیں تو کھڑے ہوجائیں اور اس سے منہ نہ موڑیں۔ اگر آپ اسے اس کے حال پر چھوڑ دیں گے تو مسئلہ بڑھتا چلا جائے گا‘۔

نشا شرما نے جہیز کے مطالبے پر منش دلال سے شادی سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ایک کمپیوٹر انجینیئر نے ان سے شادی کرلی۔

نشا کا کہنا ہے ’مجھے مسز نشا شرما کہا جائے‘ تاکہ لوگوں کو یہ معلوم ہوسکے کہ اب میں شادی شدہ ہوں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد