BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 07 September, 2004, 14:26 GMT 19:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارتی مسلمانوں کی شرح پیدائش

نئے اعداد و شمار کے مطابق مسلمانوں کی تعداد تیرہ کروڑ اسی لاکھ ہے
نئے اعداد و شمار کے مطابق مسلمانوں کی تعداد تیرہ کروڑ اسی لاکھ ہے
ہندوستان میں مذہب کی بنیاد پر پہلی مردم شماری کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ اعدادو شمار کے مطابق ملک کی کل آبادی ایک سو دو اعشاریہ آٹھ کروڑ ہے اور اس میں ہندوؤں کی تعداد بیاسی اعشاریہ سات کروڑ ہے جو کہ پوری آباد کا ساڑھے اسی فیصد ہے۔

پیر کے روز جاری کیے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق شرح پیدائش مسلمانوں میں سب سے زیادہ ہے۔ سن 1991-2001 تک کی اس مردم شماری کے مطابق مسلمانوں کی آباد ی تیرہ اعشاریہ آٹھ کروڑ ہے جو کہ ملک کی کل آبادی کا تیرہ اعشاریہ چار فیصد ہے۔

اقلیتوں میں دوسرا نمبر عیسائی برادری کا ہے جن کی تعداد دو اعشاریہ چار کروڑ ہے۔ سکھوں کی تعداد ایک اعشاریہ نو کروڑ ہے۔ بدھ مذہب کے پیروکاروں کی تعداد اناسی لاکھ ہے اور جین مذہب کے پیروکاروں کی تعداد صرف بیالیس لاکھ ہے۔

ہندوؤں کی شرح پیدائش میں زبردست کمی آئی ہے۔ سن 1991-1981 میں ان کی شرح پیدائش پچیس اعشاریہ ایک تھی جو 1991-2001 میں گھٹ کر بیس اعشاریہ تین فی صد رہ گئی ہے۔

مسلمانوں کی شرح پیدا‏ئش ہندوستان میں سب سے زیادہ ہے۔ اور اس میں اضافہ ہی ہو رہا ہے ۔ مردم شماری کے مطابق ان کی شرح پیدا‏ئش 36 فی صد ہے جو کسی بھی برادری سے زیادہ ہے۔

ہندوستان کی تمام برادریوں میں مسلمانوں میں تعلیم کی حالت بھی سب سے بری ہے۔ جینیوں، بدھ پیروکاروں اور عسائیوں میں تعلیم کی شرح جہاں چورانوے اعشاریہ ایک فی صد، بہتر اعشاریہ سات فی صد اور اسی اعشاریہ تین فی صد ہےوہیں مسلمانوں میں یہ صرف انسٹھ اعشاریہ ایک فیصد ہے جو ملک کے اوسط سے بھی کم ہے۔

یہ اعدادوشمار ہندوستان کے سنسس کمشنر نے جاری کیے ہیں۔ پہلی بار ہندوستان میں مذہبی بنیاد پر اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ اس مردم شماری میں تعلیم یافتہ لوگوں کی تعداد، معاشی حالت، مردوں اور عورتوں کا تنا سب اور دیگر ضروری معاملات حاصل کی گئی ہیں۔ اس کا مقصد ترقیاتی منصوبوں کے لۓ آبادی کے واقعی صورت حال کا پتہ لگانا تھا۔

مردم شماری کی تفصیلات، سامنے آتے ہی زبردست تنازعے کا شکار ہو گئی ہیں۔ اقلیتی کمیشن کے سربراہ ترلوچن سنگھ نے کہا ہے کہ ان اعدادوشمار پر اقلیتی رہنماؤں سے صلح و مشورہ کیا جائے گا تاکہ تفصیل سے ترقیاتی پروگراموں اور خاندانی منصوبہ بندی کی بہتر پلاننگ کی جا سکے۔ ساتھ ہی انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ سیاسی جماعتیں اس سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش نہ کريں۔

لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی نے مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی شرح پیدائش پر شدیہ تشویش ظاہر کی ہے۔ پارٹی کے صدر وینکیُا نائڈو نے کہا ہے کہ اگر ہندوؤں کی شرح پیدائش گھٹتی رہی اور مسلمانوں کی بڑھتی رہی تو ملک کی سلامتی اور اتحاد خطرے میں پڑ جائے گا۔

ہندونظریاتی تنظیم آر ایس ایس بھی ایک عرصے سے مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی پر تشویش کا اظہار کرتی رہی ہے۔ اقلیتی کمیشن کا کہنا ہے کہ زیادہ پیدائش کی وجہ معاشرتی اور اقتصادی ہے اور اس میں کوئی مذہبی پہلر تلاش کرنا جائز نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد