BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 01 September, 2004, 11:37 GMT 16:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایڈوانی کی حراست اور رہائی
News image
بھارتی پولیس نے ملک کے سابق نائب وزیرِ اعظم اور حزبِ مخالف کے رہنما ایل کے ایڈوانی کو مظاہرے میں حصہ لینے سے روکنے کی غرض سے مختصر عرصے کے لیے حراست میں لے لیا۔ تاہم کچھ دیر بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔

ایڈوانی کو اس وقت پکڑا گیا جب وہ اپنے ایک ساتھی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے لیے ایک مظاہرے میں شریک ہو رہے تھے۔

بنگلور میں ہونے والے اس مظاہرے میں شرکت سے منع کرنے پر ایڈوانی نے احتجاج کیا اور پولیس کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈوانی اور دیگر رہنماؤں کو اس لیے گرفتار کیا گیا کہ تشدد نہ ہو۔

اما بھارتی کو دس سال پہلے ہندو مسلم تشدد اکسانے کے جرم میں چودہ دن کی سزا سنائی گئی تھی جس پر ایل کے ایڈوانی نے کہا تھا کہ وہ احتجاجی مظاہروں کی سربراہی کریں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ اگلے سات دن تک اما بھارتی کی سزا کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد