مندر کی چھت گرنے سے دو ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک مندر کی چھت گرنے سے دو افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق جب کنکریٹ کی یہ چھت گری تو اس وقت مہالکشمی مندر کی عمارت میں پچیس سے زائد تعمیراتی مزدور کام کر رہے تھے جو چھت گرنے سے زخمی ہوگئے۔ یہ مندر جنوب میں واقع صنعتی شہر کوئمباتور کے قریب ایچناری میں واقع ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ چھت اس لیے گری ہے کہ اسے سہارا دینے کے لیے کوئی ستون یا شہتیر نہیں لگایا گیا تھا۔ ٹھیکیدار اور انجینیئر سمیت سات افراد کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||