گجرات فسادات کا ملزم فرار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
دو سال پہلے انڈیا کی ریاست گجرات میں ہندو مسلم فسادات میں ایک مسلمان شخص کو ہلاک کرنے کا ایک ملزم جیل سے بھاگ گیا ہے۔ گجرات پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم گووند نئی کالول کے علاقے سے جیل کے ایک ہسپتال سے جمعرات کی صبح بھاگنے میں کامیاب ہوگیا۔ گووند نئی کو، جسے چند ہفتے پہلے ہی گرفتار کیا گیا تھا، بیماری کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ حکام کے مطابق دو سال پہلے گجرات میں ہونے والی ہندو مسلم فسادات میں ایک ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ آزاد ذرائع یہ تعداد دو ہزار کے لگ بھگ بتاتے ہیں۔ یہ فسادات ہندو یاتریوں کو لے جانے والی ایک ٹرین کو آگ لگائے جانے کے واقعے کے بعد ہوئے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||