فلم شعلے کی دھوم ایک بار پھر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے تجارتی شہر ممبئی کے منروا سنیما ہال کے باہرمیٹنی شو کے لئے ہاؤس فل کا بورڈدیکھ کر اس وقت حیرانی ہوئی جب یہ معلوم ہوا کہ وہاں فلم شعلے لگی ہوئی ہے ۔ 29 سال پرانی فلم شعلے بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک تاریخی حیثیت اختیار کر چکی ہے جہاں سال میں 800 سے زیادہ فلمیں بنتی ہیں ۔ ابتدا میں شعلے کی کامیابی کو ایک اور بلاک بسٹر ہٹ سمجھا گیا تھا لیکن اس فلم کے مقالمے لوگوں کی روز مرّہ کی زبان میں شامل ہو گئے اور اس کے کرداروں میں عظیم اداکار امیتابھ بچن بھی تھے۔ اس فلم پر کتاب لکھنے والی انوپما چوپڑہ کا کہنا ہے کہ اگر 29 سال کے بعد بھی اس فلم کے ٹکٹ بلیک میں فروخت ہو رہے ہیں تو آپ فلم کی مقبولیت اور کامیابی کا اندازہ لگا سکتے ہیں ۔ اس فلم کو آج دیکھنے والوں میں بڑی تعداد اس عمر کے لوگوں کی ہے جنہیں 1975 میں اس کی ریلیز یاد نہیں ہوگی۔ان میں سے ایک کا کہنا تھا کہ اس نے شعلے پہلے دس مرتبہ دیکھی ہے لیکن بڑے پردے پر نہیں ۔ اس نئی اور بہتر شکل میں ریلیز ہونے والی شعلے کے بارے میں کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ بہتر ساؤنڈ کوالٹی اور نئے رنگوں کے ساتھ اس فلم کو دیکھنے کامزہ ہی کچھ اور ہے ۔ ڈیجیٹل تکنیک سے دوبارہ بنائی گئی شعلے کے بارے میں فلم ڈسٹری بیوٹر لیاقت گولا کا کہنا ہے کہ کہ وہ فلم ڈسٹری بیوشن میں ایک نیا دور شروع کرنا چاہتے تھا اور اس کا آغاز انہوں نے شعلے سے کیا ہے ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||