پاکستانی بچے کا آپریشن بنگلور میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے جنوبی شہر بنگلور میں ڈاکٹر دل کے مریض میں مبتلہ ایک گیارہ دن کے پاکستانی بچے کا علاج کر رہے ہیں۔ محمد نامی یہ بچہ علاج کے لیے انڈین ائیرلائنز کے جہاز سے بنگلور سفر کر رہا تھا جب اس کی حالت مزید بگڑ گئی۔ جہاز میں موجود ایک ڈاکٹر نے کہا کہ اسے فوراً ہسپتال لےجانا نہایت ہی ضروری تھا۔ اس وجہ سے پرواز کے کمانڈر جی ایس مارواہ نے حیدرآباد کےہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی اور محمد کو جلد ازجلد ہسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں ڈاکٹر اس کی جان بچانے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ اب محمد بنگلور کے ناراین ہردیلایا ہسپتال میں دل کے آپریشن کا انتظار کر رہا ہے۔ پاکستانی لڑکی نور فاطمہ کا یہاں کامیاب علاج ہونے کے بعد یہ ہسپتال پاکستانی والدین میں کافی مقبول ہو گیا ہے۔ دو سالہ نور کا اس ہسپتال میں دل کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان رشتوں کی بہتری کی علامت بن گئی تھیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||