BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 25 July, 2004, 02:17 GMT 07:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اغواکار رقم میں دلچسپی رکھتے ہیں‘
News image
عراقی اغوا کاروں نے دھمکی دی ہے کہ اگرسنیچر تک ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ سات اغوا کاروں کو ہلاک کردیں گے۔
بھارتی وزیر خارجہ نٹور سنگھ نے کہا کہ عراقی اغوا کار جنہوں نے تین بھارتی باشندوں سیمت سات ٹرک ڈرائیوروں کو اغوا کر رکھا ہے ، کے محرکات سیاسی سے زیادہ مالی ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کو یقین ہے کہ سات یرغمالی جن میں تین کینیائی ، تین بھارتی اور ایک مصری ہے، کو چھوڑ دیا جائے گا۔

سات ٹرک ڈرائیوروں کو چار دن پہلے اغوا کر لیاگیا تھا۔اغوا کرنے والے نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ سنیچر کے روز تمام یرغمالیوں کو ہلاک کر دیں گے۔

کچھ پیغامات جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اغوا کاروں کی طرف سے ہیں، میں کہا گیا ہے کہ فلوجہ میں ہلاک ہونے والے عراقیوں کے خاندانوں کی مالی مدد کی جائے اور امریکی حراست میں تمام عراقیوں کو رہا کیا جائے۔

عراق میں یرغمالی بھارتی ٹرک ڈرائیوروں کے ماں باپ نے کہا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی رہائی کے لیے اپنے تمام تر اثاثے بیچنے کے لیے تیار ہیں۔

تینتیس سالہ ٹرک ڈرائیور انتریامی کے غریب ماں باپ نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے پاس جو کچھ بھی ہے وہ اسے بیچ کر اپنے بیٹے کی رہائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

انتریامی کی بوڑھی ماں اس دوران زارو قطار روتی رہی۔ یہ بدنصیب ماں تین سال پہلے اپنے بڑے بیٹے کی موت کا صدمہ برداشت کر چکی ہے اور اس کی موت کے بعد خاندان کا واحد سہارا انتریامی ہے جس عراق میں اغواء کر لیا گیا ہے۔

ایک اور مغوی کی بیوی کسم لتا نے بھی اپنے شوہر کی رہائی کے لیے اپیل کی ہے۔ کسم کی ایک دو ماہ کی بیٹی ہے جس نے ابھی تک اپنے باپ کو نہیں دیکھا۔

عراق میں اغواء ہونے والے تینوں بھارتی باشندوں کا تعلق ہماچل پردیش سے ہے۔

تیسرے مغوی چالیس سالہ تلک راج کے گھر والوں نے ان کے اغوا کیے جانے کی خبر ٹیلی ویژن پر سنی۔ تلک راج کی بیوی نے بھی اپنے شوہر کی رہائی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’ مجھے پیسے کی ضرورت نہیں صرف میرے شوہر کو لوٹا دو۔‘
تلک راج بھی اپنے خاندان کا واحد کفیل ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد