BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 24 July, 2004, 04:13 GMT 09:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بی جے پی کو ہڑتال کرانے پر جرمانہ
News image
ممبئی ہائی کورٹ نے بھارتیا جنتا پارٹی اور شیو سینا کو ہڑتال کی کال دے کر لوگوں کے کاروباروں کو نقصان پہچانے کے جرم میں دونوں جماعتیں کو بیس بیس لاکھ روپے (43000$) کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

دونوں جماعتوں نے پچھلے سال شہر میں بم دھماکے کے خلاف احتجاج کے لیے ہڑتال کی کال دی تھی۔

شہر کے کچھ معززین نے بی جے پی اور شیوسینا کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

بی جے پی اور شیوسینا کا کہنا ہے کہ ہڑتال کی کال دینا سیاسی جماعتوں کا حق ہے اور اس فیصلے کے خلاف ملک کی اعلی ترین عدالت سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے اور فیصلے کو کالعدم کرانےکی کوشش کریں گے۔

عدالت کے دو رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ جرمانہ کی رقم ایک ایسے فنڈ کو دی جائے گی جو شہر یوں کو سہولتیں پہچانے کے لیے کام کرتا ہے۔

ممئبی کے لوگوں نے عدالت کے فیصلے کو سراہا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی طرف سے ہڑتال کی اپیلوں سے شہری زنذگی بری طرح متاثر ہوتی ہے اور ملک کا اقتصادی مرکز بند ہو کر رہ جاتا ہے ۔

مقدمہ کرنے والے شہریوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ دونوں جماعتوں کو پچاس ملین روپوں کا جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے کیونکہ ہڑتال کی اپیلوں سے شہر کے کاروبار کو شدید دھچکا لگتا ہے ۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد