معمر ترین بھارتی ممبر پارلیمنٹ چل بسے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے معمر ترین ممبر پارلیمنٹ راماچندرا ویراپہ چورانوے سال کی عمر میں اتوار کے روز بنگلور میں انتقال کر گئے۔ وہ گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔ ویراپہ کو سوموار کے دن ریاست کرناٹک میں واقع ان کے آبائی قصبے ہمن آباد میں سرکاری اعزاز کے ساتھ دفن کر دیا گیا۔ سابق ڈپٹی وزیر اعظم ایل کے ایڈوانی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے دوسرے سینیئر رہنماؤں نے ان کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ ویراپہ نے جنگ آزادی میں بھی حصہ لیا۔ وہ مسلسل پانچ بار رکن پارلیمنٹ میں منتخب ہوئے۔ ویراپہ اپنی سادہ انداز زندگی اور ملنساری کی وجہ سے لوگوں میں بہت مقبول تھے۔ اس سال اپریل میں ہونے والے انتخابات میں انتخابی مہم کے دوران بی بی سی کے ساتھ ایک انٹرویو میں انہوں نے ممبر پارلیمنٹ کے طور پر اپنے سو سال مکمل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||