BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 July, 2004, 10:21 GMT 15:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت: سب سے بڑے بدھ کی تخلیق
مجوزہ مجسمہ
گوتم بدھ کے مجوزہ مجسمے کی کیمپیوٹر کی مدد سے بنائی گئی خیالی تصویر
بھارتی ریاست اترپردیش میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ وہ دنیا میں گوتم بدھ کا سب سے بڑا مجسمہ تخلیق کا ارادہ رکھتے ہیں۔

گوتم بدھ کا یہ سب سے بڑا مجسمہ خوشی نگر نامی قصبے میں تعمیر کیا جائے گا جہاں پچیس سو سال پہلے بدھا کی موت واقع ہوئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ گوتم بدھ کا مجوزہ مجسمہ کانسی سے بنایا جائے گا اور اس کی اونچائی ڈیڑھ سو میٹر سے زائد ہوگا۔

اب تک دستیاب معلومات کے مطابق دنیا میں گوتم بدھ کا سب سے بڑا مجسمہ جنوب مغربی چین میں ہے جو اٹھویں صدی میں تخلیق کیا گیا تھا۔

اس مجسمے کی اونچائی امریکی مجسمہِ آزادی سے تین گنا زیادہ ہو گی جو چھیالیس اعشاریہ پانچ میٹر اونچا ہے۔

خوشی نگر میں تعمیر کئے جانے والے مجسمے کے لیے سرمایہ اترپردیش کی حکومت اور جاپانی مذہبی ٹرسٹ مشترکہ طور پر فراہم کریں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد