شرومانی اکالی دل کی فتح | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی ریاست پنجاب میں ایک سابق وزیر اعلٰی کی قیادت والی تنظیم شرومانی اکالی دل نے سکھوں کے مقبرے اور دیگر تنصیبات کا انتظام سنبھالنے کے لیے انتخابات جیت لیے ہیں۔ ان تنصیبات کو عام زبان میں سکھ پارلیمان کہا جاتا ہے۔ اتوار کو پچیس لاکھ سکھوں نے ووٹ ڈالے تاکہ گردوارہ کمیٹی (ایس جی پی سی) کے منتظم کو چنا جائے۔ ایک سو ستر ارکان پر مشتمل نئی ایس جی پی سی پارلیمان کا سرکاری اعلان منگل کو متوقع ہے۔ تاہم سکھ گردوارہ کے چیف کمشنر کے دفتر نے تصدیق کردی ہے کہ شرومانی اکالی دل نے اکثریت حاصل کرلی ہے۔ اس تنظیم کی قیادت سابق وزیر اعلٰی پرکاش سنگھ بدل کررہے ہیں۔ ان نتائج پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سکھوں کی اکثریت ان پر اعتماد کرتی ہے۔ ایک سو سڑسٹھ حلقوں میں سے اکالی دل نے ایک سو چونتیس میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ان انتخابات سے قبل اکالی دل نے بھارت کے پارلیمانی انتخابات میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||