بھارت کی آبادی میں تیز رفتار اضافہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی حکام کے مطابق اگر بھارت کی آبادی اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو اگلے تیس سال میں بھارت دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔ آبادی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت بھارت کی آبادی ایک بلین سے زیادہ ہے۔ سن انیس سو اکانوے سے لے کر سن دو ہزار ایک تک بھارت کی آبادی میں دو سو ملین کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ برازیل کی آبادی سے بھی زیادہ ہے۔ بھارت کے دفتر ِمردم شماری کے ایک اعلی عہدیدار کے مطابق اگر آبادی میں اضافہ کا موجودہ رحجان جاری رہا تو سن دو ہزار پینتیس تک یہ آبادی ایک اعشاریہ بیالیس بلین ہو جائے گی جو چین کی آبادی سے زیادہ ہو گی۔ بھارت کی تازہ ترین مردم شماری کے مطابق بھارت کی کل آبادی کے پینتیس فیصد سے زیادہ لوگ ابھی تک ناخواندہ ہیں جبکہ پچاس فیصد سے زیادہ خواتین ناخواندہ ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||