پاک بھارت مذاکرت 27 جون سے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت میں کانگریس کی حکومت نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ مسئلہ کشمیر اور جوہری سکیورٹی جیسے معاملات پر پاکستان کے ساتھ مذاکرات اسی ماہ ہوں گے۔ بھارت کے وزیرِ خارجہ نٹور سنگھ کے مطابق دونوں ملکوں کی نمائندگی ان کے سیکٹری خارجہ کریں گے۔ یہ مذاکرات ستائیس جون کو شروع ہوں گے اور دو روز تک جاری رہیں گے۔ اس بیان سے محض ایک روز پہلے بھارت اور پاکستان کی جانب سے متضاد قسم کے بیان آئے تھے جن سے یہ تشویش پیدا ہوئی تھی کہ سابق وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپئی کی جانب سے امن کے لئے جن کوششوں کا آغاز کیا گیا تھا وہ دہلی میں حکومت کی تبدیلی سے متاثر ہوگئی ہیں۔ تاہم بھارت کی نئی حکومت نے کہا ہے کہ وہ امن کے عمل کو آگے بڑھانا چاہتی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||