BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 21 May, 2004, 03:38 GMT 08:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’موہن گیس مہنگی نہیں کریں گے‘
News image
بھارت کے نامزد وزیرِ اعظم من موہن سنگھ کے بارے میں یہ تو سب کو معلوم ہے کہ انہوں نے ملک میں معاشی اصلاحات متعارف کروائیں لیکن یہ کم لوگوں کو پتہ ہے کہ تین بھائیوں اور چھ بہنوں کا یہ بھائی راتوں کو گلیوں میں لگی لائٹ کی روشنی میں پڑھا کرتا تھا۔

من موہن کے ایک بھائی سرجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی (من موہن سنگھ) بڑے سادہ کپڑے پہنتے ہیں اور کھانے میں سبزی پسند کرتے ہیں۔ انہیں مصالحے دار کھانے بالکل پسند نہیں۔

من موہن سنگھ کے والد گرمکھ سنگھ کولہی تاجر تھے جو پاکستان سے بھارت گئے تھے۔ من موہن سنگھ کی والدہ کا انتقال بچپن ہی میں ہو گیا تھا۔

آج امرتسر کی وہ حویلی جہاں من موہن سنگھ اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ رہے، ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے لیکن وہاں کے لوگ اس بات پر بہت خوش ہیں کہ ان کے علاقے کا ایک رہنے والا وزارتِ عظمیٰ کے منصب تک پہنچ گیا ہے۔

ان کے ایک رشتہ دار کا کہنا ہے کہ من موہن سنگھ کم گو ہیں اور کچھ کچھ شرمیلے بھی۔

من موہن سنگھ کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ ان کے شوہر بھارت کو درپیش مسائل کو اچھی طرح حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دہلی میں اخبار نویسوں سے گفتگو کے دوران انہیں نے کہ ’مجھے امید ہے کہ کم از کم گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔‘

بھارت کے نامزد وزیرِ اعظم کو لباس میں سفید رنگ اور نیلی پگڑی بہت پسند ہے۔

من موہن سنگھ کی چھوٹی بہن کے مطابق آج سے چالیس سال قبل کسی نجومی نے یہ بات کہی تھی کہ من موہن سنگھ بھارت میں ایک بہت ہی بڑے عہدے پر فائز ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد