BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 19 May, 2004, 05:58 GMT 10:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کانگریس کی جیت پر امریکی ردعمل
بھارت کے عام انتخابات میں کانگریس کی کامیابی پر ایک طرف تو امریکہ کو حیرانی ہوئی ہے تو دوسری طرف امریکی مبصرین کا کہنا ہے کہ کانگریس کی جیت دنیا بھر کی جمہوریتوں کے لئے ایک سبق ہے کہ وہ ووٹروں کو غیر سنجیدگی سے نہ لیں۔

ایک سینئر امریکی افسر نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ان کے خیال میں یہ نتائج حیرت انگیز تھے کیونکہ کسی نے بھی کانگریس کی اس حد تک کامیابی کی پیشن گوئی نہیں کی تھی۔

امریکی افسران اور ماہرین کانگریس کے انتخابی منشور کو غور سے پڑھنے میں مصروف ہیں تاکہ یہ جان سکیں کہ کیا اس کی خارجہ پالیسی میں کوئی بڑی تبدیلی ہوگی یا نہیں۔

ابتدائی ردِ عمل کے بعد اب دونوں فریق ایک دوسرے کو یقین دہانی کرارہے ہیں اور اطلاعات کے مطابق کانگریس کے رہنماؤں نے اپنے نجی ذرائع سے امریکہ کو یہ پیغام بھیجا کہ ان کی پالیسی میں کوئی واضح تبدیلی نہیں آئے گی۔

امریکی وزارتِ خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور دنیا کے سب سے زیادہ طاقتور ملک کے درمیان تعلقات اپنے آپ میں بہت اہم ہیں اور بھارت میں حکومت کی تبدیلی سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

امریکی حکومت کے ترجمان رچرڈ باؤچر نے انتخابی نتائج کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی واشنگٹن نے کانگریس کو اہم حزبِ اختلاف سمجھتے ہوئے اس کہ ساتھ تعلقات قائم رکھے ہیں اور جب کبھی بھی کوئی امریکی افسر بھارت کے دورے پر گئے تو انہوں نے کانگریس رہنما سونیا گاندھی سے بھی ملاقات کی۔

امریکی افسر نے بتایا کہ نئے وزیرِ اعظم کی حلف برداری اور نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد بش انتظامیہ کے سینئر افسر اپنے نئے ہم منصبوں کو مبارک باد دیں گے اور دونوں ملکوں کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیں گے۔

تاہم امریکہ میں کانگریس کے ترجمان ابھیشیک سنگھوی کے واشنگٹن پوسٹ میں چھپنے والے اس بیان پر تشویش محسوس کی گئی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ غیر وابستہ ممالک جیسی تنظیم کا نظریہ ایک ایسے دور میں زیادہ اہمیت اختیار کر لیتا ہے جب دنیا میں ایک ہی سپر پاور ہو۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد