BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 May, 2004, 16:39 GMT 21:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’وزیر اعظم سونیا قبول نہیں‘
سشما سوراج
’سونیا سے ذاتی تعلقات اچھے ہیں مگر استعفے کا معاملہ الگ ہے‘
بھارت میں صحت و پارلیمانی امور کی وزیر سشما سوراج نے کہا ہے کہ سونیا گاندھی کے وزیر اعظم کا حلف لینے سے پہلے ہی وہ مستعفی ہوجائیں گی۔

راجیہ سبھا کی رکن سشما سوراج کا کہنا تھا کہ سونیا غیر ملکی ہیں اور بھارت کے وزیر اعظم تو کیا کسی بھی بڑے عہدے کے لیے کوئی غیر ملکی ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہے۔

بی بی سی ہندی سروس کو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سونیا سے ان کے ذاتی تعلقات اچھے ہیں اور استعفے کا معاملہ الگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب مخالف کی وہ جماعتیں جو سونیا کی حمایت کررہی ہیں وہ کانگریس مخالف مینڈیٹ لے کر آئی تھیں اور اب وہ سونیا گاندھی کی حمایت کررہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح سے وہ عوام کو دھوکا دے رہی ہیں۔

سشما سوراج کا کہنا تھا کہ کانگریس کبھی بھی سونیا گاندھی کو وزیر اعظم بنانے کا ارادہ نہیں رکھتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی کے ملک کی وزیر اعظم کا حلف اٹھانے سے قبل ہی وہ اور ان کے شوہر سوراج کوشل جو خود بھی راجیہ سبھا کے رکن ہیں، اپنے اپنے عہدوں سے مستعفی ہوجائیں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ راجیہ سبھا کا فیصلہ نہیں بلکہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔ جب ان سے اس فیصلے پر راجیہ سبھا کے رد عمل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ پارٹی ان کا فیصلہ سن کر خاموش رہی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد