سلمان رشدی چوتھی بار دولہا بنے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شیطانی آیات کے مصنف سلمان رشدی نے اپنی منگیتر پدما لکشمی سے امریکہ میں شادی کر لی ہے۔ پدما لکشمی بھارتی اداکارہ ہیں۔ سلمان رشدی جنکی عمر 56 سال ہے انہوں نے اپنے خاص دوستوں کی موجودگی میں ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی ہے۔ شیطانی آیات کے مصنف سلمان رشدی 1980 کی دہائی میں اس وقت روپوش ہو گئے تھے جب ایران کے آیت اللہ خمینی نے ان کے خلاف شیطانی آیات کے لئے ’ توہینِ اسلام ‘ کا فتوی جاری کیا تھا ۔ سلمان رشدی کی یہ چوتھی جبکہ پدما لکشمی کی پہلی شادی ہے۔ سلمان کے ایجنٹ نے بی بی سی آن لائن سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ شادی منہٹن میں ہوئی ہے۔تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے اپنی منگنی کا اعلان فروری میں کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق رشدی نے شادی کے وقت کالی شیروانی پہن رکھی تھی اور لکشمی نے کاسنی رنگ کا شادی کا جوڑا پہنا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||