BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 29 March, 2004, 16:17 GMT 21:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
محبوبہ مفتی بال بال بچ گئیں
۔
مفتی سعید پر بھی گزشتہ ماہ ایک جلسہ کے دوران حملہ کیا گیا تھا۔
کشمیر میں حکمران جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی عسکریت پسندوں کے حملے میں بال بال بچ گئی ہیں۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق محبوبہ مفتی کے ہمراہ گاڑیوں کے قافلے پر عسکریت پسندوں نے پیر کے روز حملہ کر دیا۔ تاہم عسکریت پسندوں کے اس حملے میں کسی شخص کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محبوبہ مفتی کے قافلے پر عسکریت پسندوں نے سری نگر کے جنوب میں انت ناگ پلگرام روڈ پر فائرنگ کی۔

اس فائرنگ سے قافلے میں شامل پولیس کی ایک گاڑی الٹ گئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کافی فاصلے سے کی گئی تھی اور یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس حملے کا ہدف محبوبہ مفتی ہی تھیں۔

پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ فائرنگ سے سرکاری قافلے میں شامل پولیس کی ایک محافظ گاڑی کا ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا جس کی وجہ سے وہ الٹ گئی۔

تاحال کسی عسکریت پسند گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

گزشتہ مہینے محبوبہ مفتی کے والد اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعلی مفتی محمد سعید پر بھی ایک ناکام حملہ کیا تھا۔

مفتی محمد سعید بیرواہ کے علاقے میں ایک جلسہ سے خطاب کر رہے تھے جب جلسہ پر دو دستی بم پھینکے گئے۔ اس حملے میں ایک سترہ سالہ بچی ہلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد