کشمیری رہنما یاسین ملک گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس نے خودمختار کشیمر کی حامی نتظیم جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک اور مرکزی رہنما جاوید میر کو گرفتار کر لیا ہے۔ جے کے ایل ایف کے دونوں مرکزی رہنماؤں کو ریاست کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے قریب صفاپورہ کے مقام سے حراست میں لیا گیا۔ دونوں رہنما اگلے ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کے لئے چلائی جانے والے مہم کے سلسلے میں ریاست کے شمالی قصبے بانڈی پورہ جا رہے تھے۔ اس سرکردہ کشمیری رہنماؤں کے گرفتاری ایک ایسے مرحلے پر عمل میں آئی ہے جب جمعہ کے روز مرکزی حکومت اور معتدل مزاج کشمیری علیحدگی پسند جماعتوں کے اتحاد کل جماعتی حریت کانفرنس کے مابین مذاکرات ہونے والے ہیں۔ فریقین کے مابین مذاکرات کشمیر کے مسئلے کے حل کے لئے پیش کئے جانے والے امن منصوبے یا نقشہ راہ کا حصہ ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||