اس بار دوستی ٹکے گی: واجپئی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے پاس ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ بھارتی پنجاب میں اپنی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات پر تفصیل سے بات کی۔ اس ریلی میں بھارت کے نائب وزیر اعظم ایل کے اڈوانی نے بھی شرکت کی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کی ایک روزہ میچوں میں کامیابی پرمسرور بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے سامنے تعاون اور امن کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں۔ واجپئی نے کہا کہ کرکٹ کے میدان میں دونوں ملکوں کے درمیان جو گرمجوشی پیدا ہوئی ہے اسے زندگی کے دوسرے شعبوں میں بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔ بھارتی وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ اب دونوں ملکوں کے ’دوستی ٹکے گی۔‘ پاکستان سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اگر کشمیر کا مسئلہ انہوں نے کہا کہ ’پڑوسی ملک‘ کے روئیے میں تبدیلی آرہی ہے اور انہوں نے اس تبدیلی کا خیر مقدم کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے کرکٹ مقابلوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان اور بھارت کے لوگوں میں بحال ہوتے ہوئے رشتوں کی ایک نشانی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||