کیجریوال شیلا دکشت کے خلاف الیکشن لڑیں گے

بدعنوانی کے خلاف جنگ سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کرنے والے اروند کیجریوال نے دہلی کی وزیراعلیٰ شیلا دکشت کے خلاف انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ان کی جماعت کی جانب سے ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ نومبر میں ہونے والے انتخابات کے دوران شیلا دکشت اسمبلی کی جس نشست سے کاغذات نامزدگی داخل کریں گی، کیجریوال بھی وہیں سے الیکشن لڑیں گے۔
شیلا دکشت فی الحال نئی دہلی سے رکن اسمبلی ہیں۔
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق اجلاس کے بعد کیجریوال نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے گزشتہ انتخابات میں شیلا دکشت کے خلاف کمزور امیدوار کھڑا کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وہ نئی دہلی سے انتخاب لڑنا چاہتے ہیں، تاکہ انتخابی میدان میں براہ راست دکشت کا مقابلہ کیا جا سکے۔
کارکنوں کی طرف سے وزیراعلی کے خلاف الیکشن لڑنے کا مشورہ دینے کے بعد کیجریوال نے کہا، ’اگر وہ نئی دہلی اسمبلی میں ایسے مقابلے کو ٹالنے کے لیے کہیں اور جانے کا فیصلہ کرتی ہیں تو وہ جہاں سے الیکشن لڑیں گي، میں بھی اس سیٹ پر چلا جاؤں گا۔‘
کیجریوال کے الیکشن لڑنے کے بارے میں حتمی فیصلہ متعلقہ علاقے کے 100 لوگوں کے دستخط اور پارٹی کی اسکریننگ کمیٹی اور سیاسی امور کی کمیٹی کے سامنے انٹرویو کے بعد ہوگا۔
شیلا دکشت نے 1998 کے اسمبلی انتخابات میں گول مارکیٹ کی نشست سے بی جے پی کے امیدوار کیرتی آزاد کو 5،667 ووٹوں کے فرق سے ہرایا تھا اور اس کے پانچ سال بعد انہوں نے پونم آزاد کو شکست دی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
نئی حد بندی کے بعد انہوں نے نئی دہلی کی نشست سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا اور بی جے پی کے وجے جولي کو 13،982 ووٹوں سے شکست دے کر رکنِ اسمبلی بنیں۔







