آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
علمہ افروز: پولیس سروس آف انڈیا میں اپنی جگہ بنا کر پدرشاہی نظام کے خلاف لڑنے والی لڑکی
ہر انتخابات ایک نئی تبدیلی کی امید لے کر آتے ہیں۔۔۔انڈیا کی ریاست اُتر پردیش کے چھوٹے سے گاؤں کندرکی میں ایک کاشتکار کے گھر پیدا ہونے والی علمہ افروز کی خواہش ہے کہ ان کے ملک میں سب کو برابری کے مواقع مل سکیں۔
وظیفے حاصل کر کے علمہ نے دلی، پیرس اور پھر برطانیہ کی آکسفرڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی۔ امریکہ کے فائنینشیل ڈسٹرکٹ اور انڈونیشیا میں اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے کے بعد علمہ نے انڈیا واپس آکر اُس مسئلے کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کیا جس نے ان کی زندگی کو سب سے زیادہ متاثر کیا۔۔۔ ’پدرشاہی۔‘
انڈیا واپس آکر علمہ نے سول سروسز کا امتحان دیا اور انڈین پولیس سروسز میں اپنی جگہ پکی کر لی۔۔۔ ہماری ساتھی ثمرہ فاطمہ نے کندرکی جا کر علمہ سے ملاقات کی۔