BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 07 November, 2003, 18:39 GMT 23:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کیا حجاب ضروری ہے؟ آپ کی رائے
 کیا حجاب پہننا ضروری ہے؟ آپ کی رائے
کیا حجاب پہننا ضروری ہے؟

جہاں دنیائے اسلام میں حجاب کے بارے میں مختلف معاشروں کا مختلف رویہ رہا ہے وہاں اسے اوڑھنے کے انداز بھی جدا جدا رہے ہیں۔

جہاں ایران اور سعودی عرب میں اسے تمام عورتوں کے لئے لازمی قرار دیا گیا ہے وہاں ان دونوں معاشروں میں اس بارے میں بھی اختلاف پایا جاتا ہے کہ کیا صرف سر کا ڈھانپنا ہی کافی ہے یا چہرے پر نقاب ڈالنا بھی ضروری ہے۔ اس کے برعکس ترکی میں سرکاری اداروں میں اس پر پابندی بھی لگائی گئی اور کئی دوسرے مسلمان اکثریت کے یورپی ممالک میں پردے یا حجاب کا رواج نہیں رہا۔

پاکستان میں جہاں بہت سی عورتیں برقعہ اور حجاب اوڑھتی ہیں وہاں شہروں اور دیہات میں ایک بڑی تعداد نہ تو پردہ کرتی ہے اور نہ ہی حجاب اوڑھتی ہے۔

آپ کے خیال میں کیا حجاب پہننا ضروری ہے؟ اگر آپ پردے کی حمایت کرتے ہیں تو کیوں؟ اور اگر آپ مخالفت کرتے ہیں تو کیوں؟ کیا اسے لازمی قرار دینا چاہئے یا اسے انفرادی مرضی پر چھوڑ دیا جائے؟

----------------- یہ فورم اب بند ہو چکا ہے، قارئین کی آراء نیچے درج ہیں------------------

یہ سب پروپیگنڈا ہے

 یہ سب پروپیگنڈا ہے۔ بی بی سی اس بات پر مباحثہ کیوں شروع نہیں کرتی کہ کیا مغرب میں عورتوں کا ننگا پن ضروری ہے؟

انعام، اسلام آباد، پاکستان

انعام، اسلام آباد، پاکستان

یہ سب پروپیگنڈا ہے۔ بی بی سی اس بات پر مباحثہ کیوں شروع نہیں کرتی کہ کیا مغرب میں عورتوں کا ننگا پن ضروری ہے؟ یا کیا عیسائیت مغرب میں عریانیت کی حمایت کرتی ہے؟ وغیرہ وغیرہ۔ ہم مسلمانوں کو اپنی اقدار پر فخر ہے اور ہمیں اس پر کسی رائے شماری کی ضرورت نہیں ہے۔

فرید خٹک، سرحد، پاکستان

حجاب عورت پر لازم ہے۔ انہیں اپنے ہاتھوں، پیروں اور چہرے کے علاوہ پورے جسم کو ڈھانپنا چاہئے۔

رانا محمد آصف، کراچی، پاکستان

سب سے پہلے اس بات کی وضاحت ہونا ضروری ہے کہ پردہ ہے کیا۔ حجاب کے معاملے میں مختلف مکاتبِ فکر کی مختلف آراء ہیں۔ جدت پسند کہلانے والے افراد حجاب کو آنکھوں اور دل کا پردہ کہتے ہیں لیکن کیا صرف ان چیزوں کا نام پردہ ہے۔ جو جسم کا پردہ نہ کرسکے وہ آنکھوں اور دل کا پردہ کیا کرے۔

محمد ہارون، پاکستان

یہ لازم ہے۔

ایاز خان، اسلام آباد، پاکستان

عورت چھپی ہوئی خوبصورتی ہے جو کہ حجاب میں ہی اچھی لگتی ہے۔

عورت کے معنی

 دیکھئے صاحب لفظ ’عورت‘ کے معنی بھی چھپانے والی چیز ہے۔

وسیم شہزاد قادری

وسیم شہزاد قادری، پاکستان

حجاب بہت ضروری ہے کیونکہ جب خواتین حجاب کے بغیر گھر سے نکلتی ہیں تو لوگ انہیں بری نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس سے ’زنا‘ جیسی برائی جنم لیتی ہے۔ دیکھئے صاحب لفظ ’عورت‘ کے معنی بھی چھپانے والی چیز ہے۔ ہاں اگر آپ کو کوئی بات اچھی نہ لگے تو یہ آپ کا ذہن ہے، اسلام تو بہرحال یہی کہتا ہے۔

محمد ایوب بلوچ، پاکستان

نہیں، کبھی نہیں، کوئی حجاب ضروری نہیں اس لیے کہ روح کا حجاب ظاہری حجاب سے بڑا ہے۔

حجاب اور شراب

 مغرب نے عورت کو ایک نمائش کی چیز بنا دیا ہے جسے جب چاہا استعمال کر کے پھینکا جا سکتا ہے۔ لِللہ حجاب کا تمسخر مت اڑائیے اور یہ نہ سمجھیئے کہ شراب پینا اور گھروں پر کتے پالنا نجات کا راستہ ہے۔

ڈاکٹر شہزاد خان

ڈاکٹر شہزاد خان، چین

خواتین کے لیے اللہ کا حکم ہے کہ وہ اپنے سروں کو ڈھانپ کر رکھیں جس سے واضح ہے کہ انہیں اپنے چہروں اور سروں کو ڈھانپ کر رکھنا چاہیے۔ اس کے باعث موجودہ زمانے میں بہت سی برائیوں سے بچنا ممکن ہو جائے گا۔ ہمیں مغربی ممالک سے کچھ سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ انہوں نے خواتین کو محض ایک نمائش کی چیز بنا کر رکھ دیا ہے جسے کسی بھی وقت استعمال کر کے پھینکا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی خاتون حجاب اوڑھنا نہیں چاہتی تو یہ اس کی مرضی ہے لیکن لِللہ حجاب کا تمسخر مت اڑائیے اور یہ نہ سمجھیئے کہ شراب پینا اور گھروں پر کتے پالنا نجات کا راستہ ہے۔

برائی کی جڑ

 بےپردہ خواتین ہی تمام برائیوں کی جڑ ہیں۔

مشتاق احمد

مشتاق احمد، پاکستان

حجاب اسلامی طرز زندگی کا حصہ ہے اور ہمیں سختی سے اسلامی تعلیمات کی پابندی کرنی چاہیے اور اسے سختی سے ہی لاگو کرنے کی بھی کوشش کرنی چاہیے کیونکہ یہ بےپردہ خواتین ہی تمام برائیوں کی جڑ ہیں۔

ظہور محمد، ابو ظہبی

ہر شخص اپنی مرضی سے اپنے نظریات کے مطابق جواب دہ رہا ہے۔ ہم یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ مسلمان ہی نہیں بلکہ ہر مذہب کے پیروکار اس مذہب کے قانون پر عمل کرتے ہیں اور دین اسلام تو سچا دین ہے اس لیے اسے ماننے والوں پر فرض ہے کہ وہ اس کے بارے میں کچھ سمجھ بوجھ رکھیں تاکہ اس طرح کے مسائل پیدا ہی نہ ہوں۔ سب اس بات سے آگاہ ہیں کہہ اسلام سے پہلے عورت کا معاشرے میں کیا مقام تھا؟ اسے جس قدر عزت اسلام نے دی، کسی اور مذہب نے نہیں دی اور پردہ کرنا تو عورت کی عظمت ہے اس لیے اس کا اصل مقام اور عزت پردہ کرنے میں ہے۔

سلیم اختر، کیلگری، کینیڈا

قرآنی تعلیمات سب سے پہلے مردوں سے تقاضا کرتی ہیں کہ وہ اپنی نگاہوں کو نیچا رکھیں۔ اس کے بعد خواتین کو بھی نگاہیں نیچی رکھنے اور اپنے سینے کو ڈھانپے رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ان تمام تعلیمات کا بنیادی مقصد ان اعلیٰ اقدار کو معاشرے کا اہم حصہ بنانا ہے۔ میرے خیال میں مرد و عورت کے مخصوص جسمانی خدوخال کو چھپانا حجاب کے زمرے میں آتا ہے اور لمبا کوٹ یا قمیض، برقعہ اور نقاب اس مقصد کی تکمیل کر سکتے ہیں۔

خواتین کا استحصال

 ہمارے معاشرے میں خواتین سے تو امید کی جاتی ہے کہ وہ اسلامی تعلیمات کے مطابق لباس پہنیں لیکن اس بات کو بھلا دیا جاتا ہے کہ مردوں کو بھی نظریں نیچی رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ناصر ملک

ناصر ملک، راولپنڈی، پاکستان

اسلام نے خواتین کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی زینت کی جگہوں کو ڈھانپ کر رکھیں۔ زینت کی جگہوں کی تفصیل بتانے کی ضرورت نہیں لیکن چہرہ ان میں شامل نہیں ہے۔ ہم جس معاشرے کا حصہ ہیں وہاں خواتین سے تو امید کی جاتی ہے کہ وہ اسلامی تعلیمات کے مطابق لباس پہنیں لیکن اس بات کو بھلا دیا جاتا ہے جس میں مردوں سے نظریں نیچی رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ خواتین کو محض کمزور جنس ہونے کے باعث استحصال کا نشانہ بنایا جاتا ہے جو سراسر بے جا ہے۔

احمد بلال، کراچی، پاکستان

میری رائے کے مطابق پردہ اسلامی معاشرے کا اہم ترین حصہ ہے۔ میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ کہ پردہ آنکھوں اور دل کا ہونا چاہیے لیکن عملاً پردہ کرنا بھی بہت ضروری ہے۔میرے خیال میں بچیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں پردے کی اہمیت سے آگاہ کرنا چاہیے۔

ڈاکٹر افضال ملک، راولپنڈی، پاکستان

دقیانوسی پردہ نہیں ہونا چاہئے۔ آج کے دور میں جب عورتیں بھی مردوں کے شانہ بشانہ چل رہی ہیں اور انہیں مردوں کے برابر حقوق حاصل ہیں، ہم پردے کے حق میں نہیں ہیں۔ حجاب صرف اتنا ضروری ہے جس میں عورتوں کے نسوانی خدوخال نمایاں نہ ہوں۔ بنیادی بات یہ ہے کہ عورت کا کردار پختہ ہونا چاہئے۔

کپڑوں کی تین تہیں

 اگر یہ مردوں کی ذاتی ترجیح کے زمرے میں آتا ہے تو عورت کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ حجاب اوڑھے یا نہ اوڑھے کیونکہ اس شدید گرم موسم کی فضاء میں اسی کو کپڑوں کی تین تہیں پہننا ہوتی ہیں۔

فریال سمی، امریکہ

فریال سمی، امریکہ

اگر شریعت ہی حرفِ آخر ہے تو پھر بہت سارے مرد کیوں شادی سے پہلے جنسی روابط اختیار کئے رکھتے ہیں اور بری فلمیں دیکھتے ہیں۔ اگر یہ مردوں کی ذاتی ترجیح کے زمرے میں آتا ہے تو عورت کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ حجاب اوڑھے یا نہ اوڑھے کیونکہ اس شدید گرم موسم کی فضاء میں اسی کو کپڑوں کی تین تہیں پہننا ہوتی ہیں۔

عبدالصمد، اوسلو، ناروے

اسے انفرادی مرضی پر چھوڑنا چاہئے کہ کوئی حجاب پہننا چاہتا ہے یا نہیں۔ کسی بھی حکومت کو حجاب اوڑھنے یا نہ اوڑھنے کو لوگوں پر مسلط کرنے کا کوئی آختیار نہیں ہونا چاہئے۔

سید شاہ، امریکہ

حجاب عورت کی انفرادی مرضی پر منحصر ہونا چاہئے۔ اگر روزِ قیامت عورت جواب دے سکتی ہے تو اس کی مرضی وہ اوڑھے یا نہ اوڑھے۔

غیر مسلم کے زمرے میں

 جو مسلمان عورتیں پردہ نہیں کرتیں وہ غیر مسلم کے زمرے میں آتی ہیں۔

محمد الیاس بلوچ، پاکستان

محمد الیاس بلوچ، راجن پور، پاکستان

مسلم اور غیر مسلم یہی پردے کا ہی فرق ہے۔ جو مسلمان عورتیں پردہ نہیں کرتیں وہ غیر مسلم کے زمرے میں آتی ہیں۔

محمد ریاض راحت، جاپان

پردہ لازم ہے۔

شہباز محمود، لاہور، پاکستان

عورت کےلئے خود کو ڈھانپنا لازمی ہے

شیراز احمد، کینیڈا

قرآن کریم کے مطابق عورت کےلئے سر اور سینہ ڈھانپنا لازمی ہے۔

نوید، مانسہرہ، پاکستان

امریکہ میں ہزاروں کلیسا ہیں جن کی ننز سر کو ڈھانپ کر رکھتی ہیں، وہاں اس پر اعتراض کیوں نہیں کیا جاتا۔

محمد ایاز، ٹیکسلا، پاکستان

میں حجاب کے حق میں نہیں ہوں

سعید طاہر، انگلینڈ

حجاب بہت اہم اور لازم ہے۔ یہ مسلمان عورت کی شناخت ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ ہر فرد کی اپنی مرضی پر منحصر ہے لیکن ہمیں اس کی ترغیب دینی چاہئے۔ پردہ اور کپڑے اتارنا آزادی نہیں بلکہ آزادی دل و دماغ کی آزادی ہوتی ہے۔

حجاب کا انقلاب

 معاشرے میں حجاب کا انقلاب برپا کر کے معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ کیا جا سکتا۔

سید خالد حسین جعفری

سید خالد حسین جعفری، حیدر آباد، پاکستان

ہر مسلمان خاتون کا اسلامی احکامات کے مطابق حجاب میں رہنا لازمی ہے۔ ویسے تو آجکل کے معاشرے میں حجاب کی روایت ختم ہو رہی ہے مگر کئی تنظیموں نے بغیر کسی دباؤ یا جبر کے خواتین میں اس کی اہمیت اجاگر کی ہے۔ معاشرے میں حجاب کا انقلاب برپا کر کے معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ کیا جا سکتا۔

عاصم خان، لاہور، پاکستان

میری رائے میں ہمیں اپنے رویے میں میانہ روی اختیار کرنی چاہیے۔ میں اس نظریے سے پوری طرح اتفاق کرتا ہوں کہ شرم اور حجاب انسان کی نگاہ میں ہوتا ہے۔ بھلا وہ بھی کیا حجاب ہوا جو دوسروں کو دکھانے کے لیے اوڑھا جائے۔

شفیق الرحمٰن، برطانیہ

حجاب کا اوڑھنا ہر مسلمان خاتون کے لیے لازمی اور واجب ہے اور انہیں ہر صورت حجاب پہننا چاہیے۔

میرے خیال میں حجاب اوڑھنا لازمی ہونا چاہیے خصوصاً اسلامی ممالک میں۔ لیکن جب میں حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کر کے اس مسئلے پر غور کرتا ہوں تو مجھے ایسا ممکن دکھائی نہیں دیتا کہ حجاب کو پوری دنیا میں لازمی قرار دیا جاسکتا ہے۔ میرے خیال میں کوئی چیز زبردستی لاگو کرنے سے لوگوں میں منافرت پیدا ہوتی ہے اس لیے جب اسلام کی حقیقت مسلمان خواتین پر آشکارا ہو گی تو بغیر کسی دباؤ کے حجاب کی طرف راغب ہوں گی۔

آپ بلاوجہ وقت ضائع نہ کریں

 اسلامی تعلیمات پہلے ہی حجاب کی اہمیت کو ثابت کر چکی ہیں۔ اس لیے ان پڑھ لوگوں کی مخالفت سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

لامیہ اوتیبی

لامیہ اوتیبی، ریاض، سعودی عرب

میرے خیال میں آپ لوگ حجاب کے معاملے کو موضوعِ بحث بنا کر وقت ضائع کر رہے ہیں کیونکہ اسلامی تعلیمات پہلے ہی حجاب کی اہمیت کو ثابت کر چکی ہیں۔ اس لیے اگر کوئی ان پڑھ شخص حجاب کی مخالفت کرتا ہے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

خواجہ عبدالمعین، اوسلو، ناروے

میرے خیال میں خواتین کی عزت و حرمت کی حفاظت کے لیے حجاب بہت ضروری ہے۔

پردہ کرنا خدا کا حکم ہے

 نماز کی طرح خواتین کا حجاب کرنا بھی فرض ہے۔

سلوک بلوچ

سلوک بلوچ، مکران، پاکستان

حجاب پہننا ضروری ہے کیونکہ قرآن میں اللہ نے پردہ کرنے کا حکم دیا ہے اور حکمِ خدا بجا لانا فرض ہوتا ہے۔ میرے خیال میں جتنی نماز فرض ہے اتنا ہی خواتین کا حجاب کرنا بھی فرض ہے۔

محمد رضوان خان، پاکستان

ہر مسلمان عورت پر فرض ہے کہ وہ خود کو ڈھانپ کر رکھے۔

سید زیدی جعفر رضا، کراچی، پاکستان

حجاب صرف ایرانی اور عرب خواتین کے لیے ہی نہیں بلکہ تمام عالم کی خواتین کے لیے ضروری ہے۔ ہاں! مسلمان خواتین کے لیے حجاب اوڑھنا واجب ہے۔

خالد شاہین، جرمنی

میرے خیال میں ہم لوگ جو حجاب کرتے ہیں وہ اسلامی نہیں ہے۔ اسلام کا کوئی لباس نہیں ہے۔ حجاب سے مراد ایسا لباس ہے جو باحیا ہو لیکن جیسا حجاب آجکل دیکھنے میں آتا ہے جیسے سر تو ڈھانپا ہوتا ہے لیکن اصل حجاب کی جگہیں نمایاں ہوتی ہیں۔ اصل حجاب دل کا حجاب ہے۔

عبدالرحمٰن بٹ، شارجہ

میرے خیال میں مسلمان خواتین پر حجاب اوڑھنا لازم ہے اور کیا انہیں اس کے بدلے میں جنت سے زیادہ انعام چاہیے۔

عرفان حبیب، پاکستان

میرے خیال میں حجاب اوڑھنے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ہے۔

عبداللہ حسانی، کراچی، پاکستان

پردہ اسلام میں فرض ہے اور معاشرے کو اصلاح کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے اسلامی قانون کی حیثیت رکھتا ہے۔

لوفٹی، اسلام آباد پاکستان

میرے خیال میں سب کو اپنی مرضی کرنے کا حق ہے اور وہ حجاب اوڑھنے یا نہ اوڑھنے میں خود مختار ہے۔ میں مرد ہوں اور مغربی لباس پہنتا ہوں لیکن میں پسند کروں گا کہ میری بیوی حجاب اوڑھے کیونکہ میرے خیال میں حجاب مسلمان خواتین کے وقار میں اضافہ کرتا ہے۔

علینا، لاہور، پاکستان

حجاب ہمارے مذہب اور ہماری ثقافت کے لیے لازم ہے۔ خواتین کو پردہ کرنا چاہیے۔

راحیل قمر طرار، اسلام آباد، پاکستان

حجاب میں کوئی ہرج نہیں ہے۔ اس پر اعتراض اسلام مخالف رویہ ہے ورنہ آج تک گرجا گھروں کی ننز پر تو کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔ انہیں تو بہت احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

ایس خان، دبئی

بحیثیت مسلمان حجاب اوڑھنا ہر خاتون پر فرض ہے خاص طور پر اس وقت جب اس کا کسی مرد سے آمنا سامنا ہو۔ یہ خواتین کی حرمت کا تحفظ کرتا ہے اور مردوں کے دل میں غیر اخلاقی خیالات بھی نہیں ابھرتے۔

نعمان احمد، راولپنڈی، پاکستان

اسلام میں کسی قسم کا جبر کرنے کی تلقین نہیں کی گئی ہے۔ اس لیے اسلامی احکامات کسی پر زبردستی لاگو نہیں کیے جا سکتے۔ مسلمان خواتین کے لیے حجاب اوڑھنا کوئی بری بات نہیں لیکن کسی خاتون کو حجاب اوڑھے پر مجبور کرنا قطعاً درست نہیں اور یہ انسانی آزادی کے صریحاً خلاف ہے۔ اگر مغربی مالک کو حجاب اتنا ہی برا لگتا ہے تو گرجا گھروں کی ننز کے حجاب اوڑھنے پر پابندی کیوں نہیں لگا دیتے اور یہ امتیاز صرف مسلمان خواتین کے ساتھ کیوں ہے؟ میرے خیال میں اگر مسلمان ہونے کے ناطے حجاب اوڑھ لیا جائے تو بہت اچھی بات ہے۔

ضیاء دین، ٹورانٹو، کینیڈا

میرے خیال میں مسلمان خواتین کا حجاب اوڑھنا لازمی ہے۔

محمد یوسف، شارجہ

حجاب اوڑھنا بلاشبہ اسلامی روایات و اقدار کے عین مطابق ہے۔

دل سے

 اگر آپ کو کسی چیز سے تکلیف ہوتی ہے تو وہ آپ پر جبراً نہیں ٹھونسی جانی چاہئے۔ کیونکہ اس صورت میں آپ کا اپنا ایمان اس پر کمزور ہوگا اور آپ اسے دل سے نہیں کریں گے۔

نمیرہ، اوسلو، ناروے

نمیرہ، اوسلو، ناروے

ذاتی طور پر میرا خیال ہے کہ حجاب لازمی نہیں ہونا چاہئے۔ اسلام ایک ایسا مذہب ہے جس کے فرائض انسان کو روحانی اور جسمانی طور ادا کرنے چاہئیں لیکن اگر آپ کو کسی چیز سے تکلیف ہوتی ہے تو وہ آپ پر جبراً نہیں ٹھونسی جانی چاہئے۔ کیونکہ اس صورت میں آپ کا اپنا ایمان اس پر کمزور ہوگا اور آپ اسے دل سے نہیں کریں گے۔

چوہدری جمیل احمد، پاکستان

پردہ کرنا اسلام کی تعلیمات کے مطابق ہے اس لئے میں اس کے حق میں ہوں۔

نغمہ، نجمہ، پاکستان

یہ اسلام کی طرف سے حکم ہے اس لئے لازمی ہے۔

اسلام یاد آجاتا ہے

 مسلمان لڑکے بغیر شادیاں کئے یورپ میں عورتوں کے ساتھ رہتے ہیں لیکن جب لوٹ کر اپنے ملکوں کو جاتے ہیں اور اپنی بہنوں کو دیکھتے ہیں تو ان کو اسلام یاد آجاتا ہے۔

ذوالفقار رانا، زیورچ، سوئٹزرلینڈ

ذوالفقار رانا، زیورچ، سوئٹزرلینڈ

میرا خیال ہے کہ یہ ہر کسی کا نجی مسئلہ ہے۔ اگر عرب اور دوسرے مسلمان لڑکے شراب پی لیتے ہیں مگر سؤر نہیں کھاتے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ مسلمان ہیں بلکہ یہ ان کا انفرادی طرزِ زندگی ہے۔ وہ بغیر شادیاں کئے یورپ میں عورتوں کے ساتھ رہتے ہیں لیکن جب لوٹ کر اپنے ملکوں کو جاتے ہیں اور اپنی بہنوں کو دیکھتے ہیں تو ان کو اسلام یاد آجاتا ہے۔

سلمان نعمت، نیدرلینڈ

اسلام نے کبھی کسی چیز پر جبر نہیں کیا لیکن دینِ فطرت ہونے کی بدولت یہ معاشرے میں اخلاقی توازن قائم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔ حجاب پاکیزگی اور اخلاقیات کی علامت ہے اور اس کا ثبوت دوسرے مذاہب مثلاً عیسائیت میں بھی ملتا ہے۔ حجاب امۃ المومنین کی سنت ہے اس لئے اس کا اوڑھنا بہت افضل ہے لیکن اسلام نے ظاہری عبادات کے علاوہ باطنی عبادات جیسا کہ تقویٰ پر بھی زور دیا ہے اس لئے صرف پہننا ہی افضل نہیں اس کی پاسداری بھی ضروری ہے۔ اسلام کسی اختیاری چیز پر پابندی عائد نہیں کرتا البتہ اچھے اور برے کی تمیز ضرور سکھاتا ہے۔ حجاب اوڑھنے اور نہ اوڑھنے پر پابندی نہیں ہونی چاہئے بلک ہ اسے ایک اختیاری عمل کے طور پر معاشروں میں رائج کرنا چاہئے۔

شرم آنکھوں میں ہونی چاہئے

 باقی رہی مردوں کی بات تو شرم ان کی آنکھوں میں ہونی چاہئے، حجاب سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

رضوان الحق، پیرس، فرانس

رضوان الحق، پیرس، فرانس

میرے خیال میں حجاب کوئی ضروری نہیں لیکن اگر کوئی حجاب کرنا چاہے تو اس کو پوری آزادی حاصل ہونی چاہئے۔ کسی کو اس پر تنقید نہیں کرنی چاہئے کیونکہ یہ اسی آزادی کا حصہ ہے۔ باقی رہی مردوں کی بات تو شرم ان کی آنکھوں میں ہونی چاہئے، حجاب سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

محمد اشعب حنیف، لاہور، پاکستان

ضروری نہیں۔

کاشف خان، ساؤتھ ہیمپٹن، برطانیہ

میرے خیال میں کیونکہ یہ ہمارے مذہب کا حصہ ہے اس لئے عورتوں کو حجاب پہننا چاہئے لیکن اسے کسی جبراً لازمی قرار دینا غلط ہے۔

رفعت سعید، لاہور، پاکستان

حجاب کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ یہ ہر فرد کی انفرادی مرضی پر منحصر ہے کہ وہ اسے پہننا چاہتے ہیں یا نہیں۔

انفرادی مرضی پر چھوڑ نا بہتر ہے

 اسلامی اصولوں کو دیکھا جائے تو دین میں کوئی جبر نہیں، اس لئے اسے انفرادی مرضی پر ہی چھوڑ نا بہتر ہے

محمد خالد محمود، شارجہ

محمد خالد محمود، شارجہ

لفظ عورت کا مطلب ہی ستر کا ہے جسے آسان زبان میں پردہ کہہ سکتے ہیں۔ ہاں اگر اسلامی اصولوں کو دیکھا جائے تو دین میں کوئی جبر نہیں، اس لئے اسے انفرادی مرضی پر ہی چھوڑ نا بہتر ہے۔ تاہم اگر زن زن ہی رہے تو بہتر ہے نا کہ بازاروں کی زینت بنے۔

غیور شاہ، سرگودھا، پاکستان

حجاب عورتوں کے لئے لازمی ہے۔

عبیدالرحمان آصف، مظفرگڑھ، پاکستان

حجاب کرنا اللہ کا حکم ہے اس لئے اس پر تبصرہ کرنا انسان کو گمراہی کی طرف لے جاتا ہے۔

نعیم ملک، جدہ، سعودی عرب

انفرادی مرضی کی بات ہے۔

سمارٹ اور اچھی لگتی ہیں

 میرا خیال ہے کہ جو لڑکیاں حجاب پہنتی ہیں وہ زیادہ سمارٹ اور اچھی بھی لگتی ہیں۔

شفقت مغل، پاکستان

شفقت مغل، پاکستان

ایک مسلمان کے طور پر عورتوں کے لئے حجاب ضروری ہے۔ پاکستان میں عورتیں برقعہ پہنتی ہیں اور وہ حجاب سے بھی بہتر ہے۔ اس کی وجہ سے عورتیں مردوں کی طرف سے کسی بھی قسم کی حرکات سے محفوظ رہتی ہیں۔ میرا خیال ہے کہ اسے تمام مسلمان بالغ لڑکیوں کے لئے ضروری قرار دیا جائے۔ جو مسلمان نہیں ہیں ان کی اپنی مرضی ہے کہ وہ پہنیں یا نہ پہنیں۔ میرا خیال ہے کہ جو لڑکیاں حجاب پہنتی ہیں وہ زیادہ سمارٹ اور اچھی بھی لگتی ہیں۔

 انسانی حقوق کے لحاظ سے کوئی بھی بندہ کوئی بھی لباس پہن سکتا ہے

شاہنواز نصیر، کوپن ہیگن، ڈنمارک

شاہنواز نصیر، کوپن ہیگن، ڈنمارک

انسانی حقوق کے لحاظ سے کوئی بھی بندہ کوئی بھی لباس پہن سکتا ہے اس لئے اس پر کسی کو کوئی بھی اعتراض نہیں ہونا چاہئے۔ اگر کوئی ملک اس پر پابندی لگاتا ہے تو وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔

عظیم قریشی، ناروے

بالکل، یہ مسلمان عورتوں کے لئے لازمی ہے۔ یہ سادگی کی علامت ہے اور اس کی وجہ سے عورتوں کو کبھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے میں کوئی دشواری نہیں پیش آئی۔

ابرارالحق قاضی، بھارت

ہاں پردہ اسلام میں ضروری ہے۔ حضور نے اس کی تاکید کی ہے سو ہماری عورتوں کے لئے ضروری ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد