| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
توہین رسالت کا قانون اور انصاف ایک پاکستانی صحافی کو اس لئے سزاء قید سنائی گئی ہے کہ اس نے اخبار میں ایک مبینہ طور پر توہین آمیز خط چھاپ دیا تھا۔ ادھر افغانستان میں دو صحافیوں کو جان کے خطرے سے ملک چھورنا پڑا کیونکہ ان پر توہین رسالت کا الزام تھا۔ گزشتہ چند برسوں میں پاکستان میں توہین رسالت کے مقدمات میں اضافہ ہوا ہے اور ان میں کئی کیس ایسے ہیں جن میں الزام صرف دشمنی میں یا حراساں کرنے کے لئے لگایا گیا تھا۔ بہت سے واقعات ایسے ہوئے ہیں جس میں توہین رسالت پر ’غصہ‘ کے نام پر اشتعال ہجوم نے حملہ کر کے بڑی توڑ پھوڑ کی ہے۔ اس کے علاوہ توہین رسالت کے کئی ملزموں کو مقدمہ چلنے سے پہلے ہی ہلاک بھی کر دیا گیا ہے جس کی حالیہ مثال پچھلے سال لاہور سنٹرل جیل میں ایک قیدی کی ہلاکت ہے۔ کیا پاکستان کا توہین رسالت کا قانون منصفانہ اور موثر ہے یا اس کو محض دشمنی میں ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے؟ کیا اس قانون سے اسلام بے حرمتی سے بچتا ہے یا یہ تشدد اور عدم برداشت کی حمایت کرتا ہے؟ ایسے قانون کا منصفانہ عمل در آمد کیسے ممکن بنایا جا سکتا ہے؟
|
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |