لندن میں ’ہوم گرون‘ کی نمائش روک دی گئی

برطانیہ میں نوجوان افراد میں شدت پسندی کے رجحان کی اسباب جاننے کے بارے میں متنازع ڈرامے کی نمائش روک دی گئی ہے۔
لندن کے سکول میں ’ہوم گرون‘ نامی ڈراما 12 اگست کو پیش کیا جانا تھا لیکن نیشنل یوتھ تھیٹر پروڈکشن نے نمائش روک دی ہے۔
ڈرامے کے تخلیق کاروں کا کہنا ہے کہ بیرونی دباؤ کی وجہ سے ’اُن کی آواز بند‘ کی گئی ہے جبکہ نیشنل یوتھ تھیٹر کا کہنا ہے کہ ڈراما معیار کے مطابق نہیں ہے۔
تھیٹیر نے کہا کہ ’غور و فکر کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ہم اپنے لیے جو تمام اہداف مقرر کیے تھے وہ حاصل نہیں کر پا رہے ہیں اور ہماری شائقین کی توقعات کو پورا نہیں ہوں رہیں۔
ڈرامے کی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ انھیں ڈرامے کی منسوخی کے بارے میں پہلے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔
’ہوم گرؤن‘ کی کہانی لندن کے سکول سے لاپتہ ہونے والی طالبات پر مبنی ہے جو شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ میں شمولیت کے لیے شام گئیں تھیں۔
ڈرامے میں 15-25 سال کی عمر کے 112 افراد کو کاسٹ کیا گیا اور اُن کا تعلق مختلف اقلتیوں سے تھا۔
ڈرامے میں نوعمر جوانوں میں شدت پسندی اور دولتِ اسلامیہ سے متعلق رجحان کی وجہ جاننے کی کوشش کی گئی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ڈراما بنانے والی ٹیم کا کہنا ہے کہ نیشنل یوتھ تھیٹیر نے سکرپٹ کی منظوری دے دی تھی اور اُس وقت معیار سے متعلق خدشات کا اظہار نہیں کیا گیا تھا۔





















