’میں نے جیل میں 18 کلو وزن کم کیا‘

’میں نے ان چھٹیوں کے لیے پانچ ماہ قبل درخواست دی تھی۔ مجھے کوئی خاص رعایت نہیں مل رہی‘

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن’میں نے ان چھٹیوں کے لیے پانچ ماہ قبل درخواست دی تھی۔ مجھے کوئی خاص رعایت نہیں مل رہی‘

بالی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت بدھ کو پونے کی جیل سے ممبئی کے باندرہ میں واقع اپنے مکان پہنچے۔

سنجے کی اپیل پر جیل انتظامیہ نے سنجے دت کو 14 دن کے لیے اپنے مکان جانے کی اجازت دی ہے۔

اپنے مکان پہنچ کر میڈیا سے سے بات کرتے ہوئے سنجے دت نے کہا ’میں نے ان چھٹیوں کے لیے پانچ ماہ قبل درخواست دی تھی۔ مجھے کوئی خاص رعایت نہیں مل رہی ہے۔ میں نے تو جیل میں 18 کلو وزن کم کیا ہے۔‘

سنجے دت 1993 ممبئی دھماکے سے جڑے ایک معاملے میں 42 ماہ کی جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

انہیں 2013 میں عدالت کے فیصلے کے بعد جیل بھیجا گیا۔

قانون کے مطابق کسی قیدی کی چھٹی کی اپیل پر اگر جیل انتظامیہ راضی ہو تو اسے کچھ دنوں کے لیے رہائی دی جاتی ہے۔

سنجے دت نے 19 دسمبر کو ریلیز ہوئی عامر خان کی فلم ’پی کے‘ میں ایک چھوٹا لیکن اہم کردار ادا کیا ہے۔

عامر خان نے حال ہی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سنجے دت جیل سے باہر آتے ہیں تو وہ انہیں پی کے ضرور دکھائیں گے۔

اس پر سنجے دت نے کہا ’میں، عامر، راجو اور ودھ ونود چوپڑا کا شکرگزار ہوں۔ میں پی کے ضرور دیکھوں گا۔‘