اینجلینا جولی آسٹریلیا میں فلم بنائیں گی

ہالی وڈ کی معروف اداکارہ اینجلینا جولی آسٹریلیا میں دوسری عالمی جنگ کے موضوع پر ’ان بروکن‘ نامی فلم بنائیں گی۔
یہ اینجیلنا جولی کی بطور ہدایت کار دوسری فلم ہو گی جس کے لیے آسٹریلوی حکومت لوکیشنز فراہم کرے گی۔
اینجلینا جولی اس سے قبل سنہ 2011 میں ’لینڈ آف بلڈ اینڈ ہنی‘ نامی فلم کی ہدایات دے چکی ہیں۔
<link type="page"><caption> اینجلینا کی فلم کی بوسنیا میں نمائش</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/2011/12/111224_angelina_new_film_ka.shtml" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> بوسنیا: اینجلینا کو فلمبندی کی اجازت</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/entertainment/2010/10/101020_anjalin_jolie_bosnia.shtml" platform="highweb"/></link>
’ان بروکن‘ کی کہانی لورا ہیلن برانڈ کی کتاب پر ماخوذ ہے جس میں دوسری عالمی جنگ کے قیدی لیوس زمیپرینی کی کہانی بیان کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ امریکہ میں پیدا ہونے والے سابق اولمپیئن رنز لیوس زمیپرینی دوسری عالمی جنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے اور انھوں نے دو سال جنگی قیدی کی حیثیت سے گزارے۔
فلم میں اداکار جیک او کونل لیوس زمیپرینی کا کردار نبھائیں گے جب کہ دیگر اداکاروں میں گیرٹ ہیڈلنڈ اور ڈوم ہال گلیسن بھی شامل ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
جریدے ہالی وڈ رپورٹر کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ 21 اکتوبر سے سڈنی کے فوکس اور ویلج روڈ شو سٹوڈیوز میں ہو گی۔
یونیورسل پکچرز اس فلم کو آیندہ برس 25 دسمبر کو ریلیز کرے گی۔







