بالی وڈ راؤنڈ اپ
سیف علی خان اپنی بیوی اور سالی کے سنگ

بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان ایک ہی فلم میں اپنی بیوی کرینہ اور سالی کرشمہ کپور کے ساتھ جلد ہی نظر آنے والے ہیں۔
یہ کوئی فیچر فلم نہیں ہے بلکہ صحت اور لائف سٹائل سے متعلق ایک فلم ہے۔
’انڈین فوڈ وزڈم‘ نام کی اس فلم میں یہ تینوں صحت مند زندگی سے متعلق مشورے اور تجاویز پیش کرتے نظر آئیں گے۔
سیف، کرینہ اور کرشمہ لوگوں کو بتائیں گے کہ کس طرح صحت اور خوبصورتی کو برقرار رکھا سکتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق انوپم کھیر اور رچا چڈھا بھی اس فلم کا حصہ ہوں گے۔
رنبیر اور قطرینہ کے درمیان کیا چل رہا ہے؟

پہلے یورپ میں راک کنسرٹ، پھر سپین کے ساحل پر ایک ساتھ وقت ساتھ گزارنے کی خبریں اور اب سری لنکا میں دونوں کا ساتھ ہونا کس بات کے اشارے ہیں۔
رنبیر کپور اور قطرینہ کیف ان دنوں فوٹوگرافرز کے نشانے پر ہیں۔ جب جب یہ دونوں ساتھ ہوتے ہیں، خبر بن ہی جاتی ہے۔
ایک فلمی میگزین میں رنبیر اور کیٹ کی ساحل سمندر پر چھٹیاں مناتے ہوئے تصاویر جلد ہی شائع ہونے والی ہیں جو انٹرنیٹ پر پہلے ہی لیک ہو گئی ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ان تصاویر میں دونوں کے درمیان کی قربت صاف دیکھی جا سکتی ہے۔ رنبیر نے صرف برموڈا پہن رکھی ہے جبکہ قطرینہ بڑے بےتكلفانہ انداز میں ٹو پیس بكني میں رنبیر کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔
دونوں کے سری لنکا میں ساتھ میں ہونے کی خبریں ہیں، جہاں رنبیر انوراگ کشیپ کی فلم ’بامبے ویلویٹ‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔
سنجے دت کی شاعری اور گلاب

بھارت کے دو معروف اخباروں ڈی این اے اور مڈ ڈے کے مطابق يروڈا جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے بالی وڈ اداکار سنجے دت ایک بار پھر جذباتی ہوتے نظر آئے۔
22 جولائی کو اپنی بیوی مانیتا کے نام سنجے دت نے ان کی سالگرہ کے موقع پر ایک رومانی خط بھیجا۔
اطلاعات کے مطابق اس خط میں سنجے نے مانیتا کے لیے ایک نظم لکھی ہے اور ساتھ ہی ایک پھول بھی بھیجا ہے۔
گزشتہ کچھ دنوں سے سنجے دت کی ناساز طبیعت کی خبریں آ رہی ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کسی سول ہسپتال میں ان کا علاج ہوگا۔







