
گلو کارہ آڈیل اور پروڈیوسر پال اپورت کوامریکی میوزک انڈسٹری نے رولنگ ان دا ڈیپ(Rolling In The Deep) گانے کے لیے مشترکہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔
گلو کارہ ایڈیل اور پروڈیوسر پال اپورت کوامریکی میوزک انڈسٹری نے ’رولنگ ان دا ڈیپ‘ گانے کے لیے مشترکہ ایوارڈ سے نوازا ہے۔
لندن میں براڈکاسٹ میوزک انکارپوریٹڈ (بی ایم آئی) کی طرف سے منعقدہ تقریب میں اس گانے کو سنہ دو ہزار گیارہ کا بہترین گیت قرار دیا گیا۔
پروڈیوسر پال اپورت نے اس گیت کو مشترکہ طور پر لکھا ہے جسے سنہ دو ہزار گیارہ میں امریکی ٹی وی اور ریڈیو پر بہت زیادہ پذیرائی ملی۔
یہ گانا ایک اشاریہ تین پانچ ملین دفعہ نشر کیا جا چکا ہے۔
امریکہ میں یہ گیت سات ہفتوں تک بل بورڈ سو پر ٹاپ رہا اور چارٹ پر پینسٹھ ہفتوں تک نشر ہوتا رہا۔
ایڈیل کو دو اور مشہور گانوں ’سم ون لائق یو‘ اور ’سیٹ فائر ٹو دا رین‘ کے لیے بھی انعامات دیے گئے۔
’سیٹ فائر ٹو دا رین‘ کے مشترکہ لکھاری برطانوی نغمہ نگار فریزر ٹی سمتھ کو بھی انعام دیا گیا۔
برطانوی فنکار ٹینی ٹمپا اور کولڈ پلے اور آئرش بینڈ دا سکرپٹ کو بھی امریکہ میں مقبولیت حاصل کرنے پر انعامات دیے گئے۔
امریکہ میں شہرت پانے والے بیس فنکاروں میں پیٹر گیبرائیل، جان ایلٹن، سیل اور ائرش بینڈ سنو پاٹرول کو بھی انعامات سے نوازا گیا۔
گلوکار اور انیس سو ساٹھ کی دہائی کے میوزک گروپ کریم کے گٹارسٹ جیک بروس کو بھی انعام دیا گیا۔






























