آئیفا ایوارڈز کی تقریب کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں منعقد میں ہوئی جس میں نمایاں فلمی ستاروں نے شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنانڑنیشنل انڈین فلم ایوارڈز یعنی آئیفا ایوارڈز کی تقریب کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں منعقد ہوئی۔ جس میں بالی وڈ کے نمایاں ستاروں نے شرکت کی۔
،تصویر کا کیپشنسلمان خان کی سپر ہٹ فلم دبنگ کو کئی دیگر ایوارڈز سمیت بہترین فلم کا ایوارڈ ملا ہے۔
ایوارڈز کی تقریب میں اداکارہ بے پاشا باسو ایک گانے پر پرفارمنس دے رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشناداکارہ پراچئی ڈیسائی کو فلم وانس اپون ان ممبئی میں اداکاری پر بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنبالی وڈ سٹار دیا مرزا نے ایک گانے پر پرفارمنس دی۔
،تصویر کا کیپشنبالی وڈ سٹار پرینکا چوپڑا نے بھی ایک گانے پر پرفارمنس دی۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کے مقبول اداکار شاہ رخ خان کو آئیفا تقریب میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازیا گیا۔مائی نیم از خان میں اداکاری کے لیے شاہ رخ خان کو بہترین اداکار اور کرن جوہر کو بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ ملا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبھارت میں ماضی کی مقبول اداکارہ شرمیلا ٹیگور کو بھی آئیفا تقریب میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازیا گیا۔
،تصویر کا کیپشنبالی وڈ سٹار شلپا شیٹی نے بھی ایک گانے پر پرفارمنس دی۔ فلم دبنگ نے موسیقی کے زمرے میں بھی کئی ایوارڈ جیتے۔
،تصویر کا کیپشناداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار رنبیر سنگھ ایک گانے پر رقص کر رہے ہیں۔ اداکارہ سوناکشی کو فلم دبنگ میں بہترین ڈیبیو اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ رنبیر سنگھ کو بھی بہترین ڈیبیو اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔
،تصویر کا کیپشن دبنگ میں گیت منی بدنام ہوئی کے لیے ممتا شرما کو بہترین گلوکارہ کا ایورڈ دیا گیا جبکہ دبنگ کے ہی گیت تیرے مست مست دو نین کے گلوکار راحت فتح علی کو بہترین گلوکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ اداکارہ لیزا رائے تقریب میں شرکت سے پہلے فوٹو گرافرز کی توجہ کا خاص مرکز تھیں۔
،تصویر کا کیپشنبھارت کی ممتاز گلوکارہ آشا بھوسلہ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایواڈ سے نوازا گیا۔