دنیا کی سب سے بڑی آرٹ کی نمائش

وینس کی نمائش
،تصویر کا کیپشناس نمائش میں ستتر سے زیادہ ممالک حصہ لے رہے ہیں

اٹلی کے شہر وینس میں دنیا کی سب سے بڑی آرٹ کی نمائش ’دی وینس بیے نالے‘ اتوار سات جون سے شروع ہو رہی ہے۔

یہ نمائش 1895 میں بین الاقوامی آرٹ میں نئی ترقی سراہنے کے لیے شروع کی گئی تھی۔

اس نمائش کو آرٹ کی دنیا کا اولمپکس کہا جاتا ہے۔ اس میں آرمینیا سے لے کر وینیزویلا تک تقریباً ستتر ممالک حصہ لے رہے ہیں۔

نمائش میں اول آنے والے کو سب سے بڑا انعام ’دی گولڈن لائن‘ دیا جائے گا۔

اس نمائش میں متحدہ عرب امارات کے ترداد زولغدر پہلی مرتبہ امارات کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ فنکاروں، ناقدین، ماہرین کے لیے بہت اہم ہے تاکہ وہ کہہ سکیں کہ ادھر دیکھو، یہ فن پارہ وینس بیے نالے جیسی جگہ پر دکھایا جا چکا ہے، ہمیں بھی چاہیئے کہ اپنے ملک میں اسے سنجیدگی کے ساتھ دیکھیں۔‘

اگر کشتی پہ ذرا آگے جائیں تو پورے وینس شہر میں آپ کو جگہ جگہ یہ نمائشیں ملیں گی جو کہ باغات میں لگائی گئی ہیں۔

سویڈن کے آرٹ کے ایک ماہر ڈینیئل برنبام نے کہا کہ ’دی وینس بیے نالے‘ اس لیے منعقد نہیں کیا جاتا کہ لوگ اس سے پیار کریں، بلکہ اس لیے منعقد کیا جاتا ہے کہ اس پر بات کی جائے۔ اور اگر لوگ اس پر بات کرنے کے لیے آتے رہیں تو یہی اس کے سب سےبہتر نتائج ہوں گے۔‘