میکال حسن: ’کیا آرٹسٹ ساری زندگی ’لال میری پت‘ گاتے رہیں گے؟‘

،آڈیو کیپشنمیکال حسن: کیا آرٹسٹ ساری زندگی ’لال میری پت‘ گاتے رہیں گے؟‘

حال ہی میں لاہور میں ایک ایسا میوزک فیسٹیول منعقد ہوا جو پاکستان میں اصلی موسییقی اور موسیقاروں پر توجہ دینا چاہتا ہے۔

کوبلمپی فیسٹیول منجھے ہوئے موسیقار میکال حسن کا آئیڈیا ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ بہت ضروری ہے کہ نئی موسیقی کو سٹیج پر لایا جائے اور پرانے گانے دوبارہ گانے کی جو روایت بن چکی ہے اس سے ہٹ کر عوام کو کچھ نیا فراہم کیا جائے۔ لاہور کے بعد کوبلمپی فیسٹیول عنقریب اسلام آباد اور لاہور میں بھی منعقد ہوگا۔

میکال حسن نے ہماری ساتھی فیفی ہارون کے ساتھ گفتگو میں شکوہ کیا ہے کہ پاکستانی حکومت کو اصل موسیقی یا اس کی پروموشن میں کوئی دلچسپی نہیں۔ میکال اس سب کو بدلنے کا ارادہ رکھتے ہیں، کیسے؟ سنیے ان کی انٹرویو میں۔