آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
دھونکل برادری کے آخری طبلہ ساز: ’ڈی جے کے آنے سے فرق پڑا ہے، مگر وہ موسیقی نہیں ہے‘
طبلہ موسیقی میں ہمیشہ سے ہی اہم رہا ہے۔
وزیر آباد کا نواحی قصبہ دھونکل بڑے بڑے طبلہ سازوں اور طبلہ نوازوں کے باعث معروف رہا ہے۔ سالوں پہلے اس قصبے میں ان طبلہ سازوں کا ایک بڑا خاندان آباد تھا، لیکن حصول روزگار کی دوڑ نے اس برادری کو دوسرے بڑے شہروں میں ہجرت کرنے پر مجبور کر دیا۔ آج یہاں طبلہ سازوں کا صرف ایک ہی گھرانہ آباد ہے۔
ہمارے ساتھی وقاص انور نے اس گھرانے کے ایک بزرگ سے ملاقات کی اور جاننے کی کوشش کی کہ طبلہ سازی کے فن کو آخر کس کی نظر لگ گئی؟