آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کوہلی دنیا کے سب سے بد تمیز کھلاڑی ہیں: انڈین اداکار نصیر الدین شاہ
بالی وڈ کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے بدتمیز کھلاڑی ہیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق نصیر الدین شاہ نے فیس بک پر ویراٹ کوہلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ’ویراٹ کوہلی نہ صرف دنیا کے سب سے بہترین بلے باز ہیں بلکہ وہ سب سے بدتمیز کھلاڑی بھی ہیں۔
’کرکٹ میں ان کی قابلیت ان کے غرور اور برے رویے کے سامنے پھیکی پڑ جاتی ہے۔ میرا ملک چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘
یہ بھی پڑھیے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اداکار نصیر الدین شاہ نے اپنی پوسٹ کے ذریعہ ویراٹ کوہلی کے اس بیان پر ردعمل دیا جس میں انھوں نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پسند کرنے والے مداحوں کو ملک چھوڑ کر چلے جانے کے لیے کہا تھا۔
کوہلی نے ایک پروموشنل پروگرام کے دوران ایک مداح کے تبصرے پر یہ بیان دیا تھا۔
اس پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی ہے۔ کچھ لوگوں نے اس پوسٹ کی حمایت جبکہ کچھ نے اس پر اعتراض کیا ہے۔
کچھ صارفین نے ویراٹ کوہلی کو بدتمیز کہنے پر نصیر الدین شاہ کو آڑے ہاتھوں لیا جبکہ کچھ نے کوہلی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کو شکست دینے کے لیے اس طرح کے جارحانہ رویہ کی ضرورت ہے۔
ان میں سے متعدد صارفین ایسے بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ کوہلی کئی مرتبہ اپنی حد پار کر چکے ہیں۔